ready-talk-aap-congress-argument-pc_chacko

ہم ’آپ‘ سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن وہ دلیل کے ساتھ بات کریں: پی سی چاکو

ہم ’آپ‘ سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن وہ دلیل کے ساتھ بات کریں: پی سی چاکو

نئی دہلی،12؍اپریل (آئی این ایس انڈیا)

دہلی میں کانگریس کے انچارج پی سی چاکو نے کہا ہے کہ کانگریس کی انتخابات کمیٹی میں دہلی کی ساتوں سیٹوں کو لے کر بحث ہوئی ہے۔پارٹی نے 4 نام طے کر لئے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی اب تمام سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔پی سی چاکو نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اتحاد کی پالیسی اپنائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ راہل جی کے کہنے پر عام آدمی پارٹی سے بحث شروع کی گئی تھی اور سنجے سنگھ سے بات چیت ہوئی۔ہم نے ’آپ‘ کو 4 اور کانگریس کو 3 سیٹوں کی بات کہی تھی۔ لیکن آپ ہم سے ہریانہ اور پنجاب پر بھی بات کرنے کے لئے کہہ رہے تھے جبکہ وہاں حالات دوسرے ہیں۔چاکو نے کہا کہ ہم آج بھی بات کرنے کے لئے تیار ہیں اگر وہ ہم سے دلیل کے ساتھ بات کریں گے لیکن کسی دوسرے ریاست کے لئے بات نہیں کریں گے۔مجموعی طور پر پی سی چاکو کی بات چیت سے ایسا لگ رہا ہے کہ کانگریس عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے دروازے کھلے رکھنا چاہتی ہے۔غور طلب ہے کہ کانگریس کے مرکزی الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس جمعرات کو ہواجس میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔کانگریس کے اجلاس میں دہلی کی سات سیٹوں میں سے چار سیٹوں کے امیدواروں کے نام پر اتفاق ہے۔جس میںنئی دہلی سے اجے ماکن، چاندنی چونک سے کپل سبل، شمال مشرقی دہلی سے جے پی اور شمال مغربی دہلی سے راجکمار چوہان کی امیداواری اہم مانی جارہی ہے جبکہ مشرقی دہلی، مغربی دہلی اور جنوبی دہلی لوک سبھا سیٹ پر امیدواروں کو لے کر معاملہ صاف نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں