neither-upa-not-nda-get_-more-200_lok_sabha-seats-trs

نہ تو یوپی اے اور نہ ہی این ڈی اے کو 200 سے زائدلوک سبھا سیٹیں ملیں گی: ٹی آر ایس

نہ تو یوپی اے اور نہ ہی این ڈی اے کو 200 سے زائدلوک سبھا سیٹیں ملیںگی: ٹی آر ایس

حیدرآباد،12؍اپریل (آئی این ایس انڈیا)

ٹی آر ایس کے ایک اہم رہنما نے دعوی کیا کہ نہ تو کانگریس کی قیادت والی یو پی اے اور نہ ہی بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے 200 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی جس سے علاقائی پارٹیاں مرکز میں اگلی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔لوک سبھا میں ٹی آر ایس (تلنگانہ راشٹر سمیتی) کے ایوان کے ڈپٹی لیڈر بی ونود کمار نے جمعہ کو کہا کہ ان کی پارٹی کئی علاقائی پارٹیوں کے ساتھ رابطے میں ہے جو کانگریس اور بی جے پی کے ساتھ نہیں جڑے ہوئے ہیں۔کریم نگر سیٹ سے دوبارہ الیکشن لڑ رہے کمار نے کہاکہ دہلی میں اگلی سرکار بنانے میں علاقائی پارٹیوں کا کردار بہت اہم ہو گا۔ تلنگانہ میں تمام 17 لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب جمعرات کو ہوچکے۔ٹی آر ایس صدر اور وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے معتمد مانے جانے والے کمار نے کہاکہ دونوں قومی پارٹیاں اپنے اتحادیوںکے ساتھ 200 سے کم سیٹوں پر رہیں گی جس سے اگلی حکومت میں علاقائی پارٹیوں کا کردار زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد علاقائی پارٹیوں کا اتحاد بنے گا۔نظام آباد سیٹ سے الیکشن لڑ رہی کے سی آر کی بیٹی کے کویتا نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ منصفانہ علاقائی پارٹیاں 120 سے زائد لوک سبھا سیٹیں جیت جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں