if-i-get-a-low-vote-my_attitude-same-maneka_gandhi-full_threat-muslims

مجھے کم ووٹ ملے تو میرا رویہ بھی ویسا ہی رہے گا،مسلمانوں سے مینکا گاندھی کا دھمکی بھرا سوال

مجھے کم ووٹ ملے تو میرا رویہ بھی ویسا ہی رہے گا،مسلمانوں سے مینکا گاندھی کا دھمکی بھرا سوال

سلطان پور،12؍اپریل (آئی این ایس انڈیا)

بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر مینکا گاندھی کا ایک ایسا بیان سامنے آیا ہے جس سے تنازعہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر میں مسلمانوں کے بغیر حمایت کے جیتتی ہوں اور اس کے بعد وہ میرے پاس کسی کام کے لئے آتے ہیں تو میرا رویہ بھی ویسا ہی ہو گا۔مرکزی وزیر نے کہاکہ میں جیت رہی ہوں، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔لیکن میری جیت مسلمانوں کے بغیر ہوگی تو مجھے اچھا نہیں لگے گا۔میں دوستی کا ہاتھ لے کر آئی ہوں تو آپ کو بھی آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میں الیکشن جیت جاؤں گی، اس کے بعد آپ کو بھی میری ضرورت پڑے گی۔اس ضرورت کی بنیاد ڈالنی ہوگی۔انتخابات کے بعد جب مجھے پتہ چلے گا کہ آپ کی طرف سے مجھے 100 ووٹ ملے یا 200 ووٹ ملے، تو جب آپ کام کے لئے آئیں گے تو میرا رویہ بھی ویسا ہی رہے گا۔مینکا گاندھی نے کہاکہ ہم بھی کوئی مہاتما گاندھی کی چھٹی اولاد نہیں ہیں۔ایسا تھوڑا ہی ہے کہ ہم بھی صرف دیتے ہی رہیں گے اور الیکشن میں مار کھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلطان پورکے لوگ چاہیں تو پیلی بھیت میں فون کر کے پوچھ لیں۔بتا دیں کہ بی جے پی نے اس لوک سبھا انتخابات میں مینکا گاندھی اور ورون گاندھی کی سیٹیں آپس میں بدلی ہیں۔مینکا جہاں سلطان پور سے میدان میں ہیں، وہیں ورون گاندھی اس بار پیلی بھیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں