modi-not-poor-surgical-strike-poor-rahul_gandhi

مودی نے غریبی پر نہیں غریبوں پر سرجیکل اسٹرائک کی:راہول گاندھی

مودی نے غریبی پر نہیں غریبوں پر سرجیکل اسٹرائک کی:راہول گاندھی

کٹیہار، 10 اپریل (ایجنسیز)

کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت نے نوٹ بندی کے بہانے غریبی پر نہیں بلکہ غریبوں پر سرجیکل اسٹرائک کی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے یہاں مہا گٹھ بندھن امیدوار اور کانگریس لیڈر طارق انور کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کا نفاذ کرکے ملک کے غریبوں پر سرجیکل اسٹرائک کی تھی۔ ملک میں اگر کانگریس کی حکومت آتی ہے تو غریب پر نہیں بلکہ غریبی پر سرجیکل اسٹرائک ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد اگر ان کی پارٹی حکومت بناتی ہے تو لوگوں کو انصاف اسکیم کے تحت 72 ہزار روپے فی برس دیئے جائیں گے۔ نوجوانون کو روزگار دیا جائے گا۔ جو نوجوان کاروبار کرنا چاہیں گے انہیں تین سال تک کسی طرح کی سرکاری اجازت لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کسانوں کو ان کی فصل کی مناسب قیمت ملے گی، تاجروں کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سپریم کورٹ میں رافیل سودے کے سلسلے میں داخل ریویو عرضی کی سماعت کے لئے قبول کئے جانے سے پرجوش کانگریس صدر نے وزیراعظم پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سارے چور کے ناموں کے پیچھے ’مودی‘ کیوں لگےہیں۔ چاہے وہ للت مودی ہوں یا نیرو مودی یا پھر نریندر مودی ہی کیوں نہ ہوں۔ سبھی ناموں میں ’مودی‘ اور ’چور‘ تو یکساں طورر سے دکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں