only-good-days-came-riches-siddaramaiah

صرف امیروں کے اچھے دن آئے:سدھارمیا

صرف امیروں کے اچھے دن آئے:سدھارمیا

بنگلورو8اپریل(آئی این ایس انڈیا)

کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ اورجنتا دل (سیکولر)،کانگریس کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صدر سدارمیا نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران صرف امیروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کیا۔وسطی بنگلورو لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار رضوان ارشد کے لئے پیر کے دن انتخابی مہم کے دوران مسٹر سدارمیا نے کہا کہ ’’ وزیراعظم نریندر مودی نے کسان قر ض معافی کے مطالبے پر آنکھ بند کرلی ہے جبکہ صنعت کاروں کے 5ء 3 لاکھ کروڑ روپے قرض معاف کردیئے ہیں‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں