no-nation-world-developed-without-education-qari-abul-kalam

دنیا میں کوئی قوم ایسی نہیں گزری جس نے تعلیم کے بغیر ترقی کی ہو: قاری ابوالکلام فوٹو۔ مدرسہ میں منعقدہ پروگرام میں بچوں کو اعزاز سے نوازتے ہوئے

دنیا میں کوئی قوم ایسی نہیں گزری جس نے تعلیم کے بغیر ترقی کی ہو: قاری ابوالکلام
فوٹو۔ مدرسہ میں منعقدہ پروگرام میں بچوں کو اعزاز سے نوازتے ہوئے

دیوبند، 8؍ اپریل (رضوان سلمانی)

مدرسہ صوت القرآن بوڈپور میں سالانہ امتحان کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا ،جس میں مدرسہ تعلیم الاسلام پھلاس کے مہتمم مولانابابرقاسمی نے کہاکہ تعلیم انسان کو زندگی کامقصداور شعورسکھاتی ہے، دنیااورآخرت کوانسان بغیرتعلیم کے نہیں سمجھ سکتا، مسلمانوں کودینی تعلیم کے ساتھ دنیوی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔مدرسہ یٰسینیہ سراج العلوم کھڈہ کے ناظم تعلیمات مفتی مدثر نے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری انسانیت کے لئے نمونہ ہیں،بغیراسوہ حسنہ کے کامیابی ممکن نہیں ہے، اسلئے طلبہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔مدرسہ فیض العلوم ٹپرانہ کے مہتمم قاری ابوالکلام نے کہاکہ دنیا میں کوئی قوم ایسی نہیں گزری جس نے تعلیم کے بغیر ترقی کی ہو اسلئے ہمیں پوری توجہ تعلیم کے حصول پرکرنی چاہئے اور اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلانی چاہئے۔مدرسہ ھٰذاکے ناظم قاری محمدشاکرنے کہاکہ مدارس اسلامیہ ہی دین کی حفاظت کے بہترین قلعہ ہے ،یہاں پڑھنے والا ہرطالب علم انسانیت نوازی کی عملی مثال پیش کرتاہے اسلئے مدارس اسلامیہ کی حفاظت کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پرمدرسہ کے سالانہ امتحان میں اول، دوم اور سوم پوزیشن لانے والے طلبہ کو انعام سے نوازا گیا۔اس موقع پر ناصرپردھان بوڈپور، قاری صدام رشیدی، مولاناعامر ،قاری مجاھدالاسلام ، محمدنوید مدرس مدرسہ ھٰذا وغیرہ موجود رہے۔ آخرمیں مہتمم قاری محمد جابرنے تمام مہمانون کا شکریہ اداکیا۔

کیٹاگری میں : هوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں