patna-sahib-new_record-victory-shatrughansinha

پٹنہ صاحب میں جیت کا نیا ریکارڈ بنے گا: شتروگھن سنہا

پٹنہ صاحب میں جیت کا نیا ریکارڈ بنے گا: شتروگھن سنہا

پٹنہ 8اپریل ( آئی این ایس انڈیا )

نجی ٹی وی اے بی پی نیوز کے پروگرام اجلاس میں بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے رہنما شتروگھن سنہا نے کئی مسائل پر کھل کر بات چیت کی۔ کانگریس میں شامل ہونے کو لے کر انہوں نے کہا کہ سیاست معاہدے کا دوسرا نام ہے۔ جو کل تھا وہ آج نہیں ہے، جو آج ہے وہ کل نہیں رہے گا۔ میں کانگریس میں اس لیے آیا ہوں کیونکہ کسی کو بھی یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ کانگریس ملک کی سب سے بڑی پارٹی اور سب سے پرانی پارٹی رہی ہے۔ کانگریس نے ملک کی ترقی کے لئے بھرپور کام کیا ہے اور اس کے ساتھ جڑ کر میں بھی ملک کے لئے کچھ کر پاؤں گا۔ میرا ٹکٹ کاٹنے سے پہلے مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا۔شتروگھن سنہا نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے سیاست میں آتے ہی کھلبلی مچ گئی ہے ، وہ اپنی ریلیوں سے جادو عوام کو مسحور کررہی ہیں۔ پرینکا گاندھی سے میری رسمی ملاقات بی جے پی چھوڑنے کے بعد ہوئی۔ وہیں راہل گاندھی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تین ریاستوں میں ان کی قیادت میں کانگریس میں انتخاب جیتا ہے ۔ راہل گاندھی میں نئی توانائی ہے۔ انہوں نے خود کو ثابت کیا ہے۔شتروگھن سنہا نے کہا کہ ملک بھر کی کئی پارٹیوں سے انہیں آفر ملا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مایاوتی کی پارٹی سے بھی انہیں آفر ملا۔ اس کے علاوہ اکھلیش یادو، اروند کجریوال، ممتا بنرجی، مہاراشٹر اور جنوبی بھارت کی پارٹیوں کی جانب سے بھی آفر ملا۔ لیکن آخر کار انہوں نے کانگریس کا دامن تھاما۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ کانگریس میں شامل ہونے کی تجویز لالو یادو نے دی ہے ۔ لالو یادو نے کہا کہ پٹنہ سیٹ کانگریس کے کھاتے میں ہے، تو وہاں جاکر ان کو مضبوط کرو۔ کانگریس میں گھلنے ملنے تھوڑا وقت لگے گا ۔شتروگھن سنہا نے دعوی کیا کہ اس بار پٹنہ صاحب میں جیت کا نیا ریکارڈ بنے گا۔ وہیں روی شنکر پرساد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ میرے خاندانی دوست ہیں،ہمارے درمیان نظریے کی جنگ ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پٹنہ صاحب کے لوگ ساتھ ہیں، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں لیکن ملک میں صرف ایک ہی بہاری بابو ہے جسے سب جانتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں