majlis-tahaffuze-khatame-nabowwat-ap_ts

پٹن چیرو میں ختم نبوّت گشت

پٹن چیرو میں ختم نبوّت گشت

حیدرآباد 7 اپریل ۲۰۱۹ (پریس نوٹ)

حضرت مولانا ارشد علی قاسمی صاحب (سیکریٹری مجلسِ تحفّظ ختم نبوّت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا) کی ہدایت پر مورخہ7 اپریل ۲۰۱۹ بروز اتوار مجلسِ تحفّظ ختم نبوّت کی جانب سے پٹن چرو، حیدرآباد، کے علاقے میں گشتی مہم چلائی گئی۔ اِس موقعہ پر کارکنان ختم نبوّت کے علاوہ علاقے کے ذمہ دار علماء اکرام مولانا حشمت صاحب قاسمی،جناب محمد عارف صاحب اور مقامی افراد نے بھی اِس مہم میں حصّہ لیا۔

کارکنان ختم نبوّت نے فرداً فرداً لوگوں سے گھر جاکر ملاقاتیں کی اور اُنکو فِتنہ قادیانیت اور شكيلیت سے خوب واقف کروایا۔ بعد ازاں پٹن چیروکی مسجد بنام چھوٹی مسجد میں مولانا محمد وجیہ الدین قاسمی صاحب ناظر مجلسِ تحفّظ ختم نبوّت کا بیان ہوا مولانا محترم نے اپنے بیان میں ظہورِ مہدی، خروج دجّال اور نزولِ عیسیٰ کی تفصیل بتائی۔اُس موقعہ پر محلّے کے نوجوان اور بزرگ افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔

یاد رہے مجلسِ تحفّظ ختم نبوّت ٹرسٹ کی جانب سے ہر مہینے کے پہلے اور تیسرے اتوار کو شہر کے کسی ایک علاقے میں گشت ہوتا ہے۔

۔مزید تفصیلات کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھیں
www.khatme-nubuwwat-hyderabad.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں