civil-bar-association-opens-deobands-peaceful-way-president-kumar

سول بار ایسوسی ایشن دیوبند کا انتخاب پرامن طریقے سے اختتام پذیر رویندر کمار پنڈیر 77؍ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب

سول بار ایسوسی ایشن دیوبند کا انتخاب پرامن طریقے سے اختتام پذیر
رویندر کمار پنڈیر 77؍ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب

دیوبند، 8؍ اپریل (رضوان سلمانی)

آج سول بار ایسوسی ایشن دیوبند کا انتخاب پر امن طریقہ سے اختتام پذیر ہوا، الیکشن میں رویندر کمار پنڈیر 77؍ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوئے ۔ سول بار ایسوسی ایشن دیوبند کے انتخابات آج الیکشن افسر پردیپ کمار اگروال ایڈوکیٹ نے پر امن طریقہ سے مکمل کرائے۔ صدر کے عہدے پر رویندر کمار نے 77؍ووٹ حاصل کرکے جیت درج کرتے ہوئے اپنے حریف سمے سنگھ پنڈیر اور وریندر پال کو شکست دی۔ سینئر نائب صدر کے عہدے پر 140 ووٹ حاصل کر کے راکیش کمار آریہ، نائب صدر کے عہدہ پر 114 ووٹ حاصل کر کے مکیش کمار تیاگی، جنرل سکریٹری کے عہدے پر 110 ووٹ حاصل کر کے دیش دیپک تیاگی، خزانچی کے عہدے پر 108 ووٹ حاصل کر سشیل کمار سلیم پور،سکریٹری انتظامیہ عہدے پر 103 ووٹ حاصل کر کے شمشاد احمد ملک،سکریٹری لائبریرین عہدے پر 9 6ووٹ حاصل کر کے امت کمار شرما، معاون سکریٹری پبلشنگ عہدے پر 110؍ووٹ حاصل کرکے شاداب علی اور گورننگ کونسل عہدے پر 105 ووٹ حاصل کرکے محمد عامرنے جیت در ج کی۔تمام نومنتخب عہدیدان کو پر بار ایسوسی ایشن کے دفتر پر زور انداز میں گلپوشی کرکے خیر مقدم کیاگیا۔اس دوران سینئر وکیل براہم سنگھ پنڈیر،راجیو یرشرما،وجے پال ایڈوکیٹ،نریش ایڈوکیٹ،آدیش تیاگی،بھودت شرما وغیرہ نے تمام جیت حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔

کیٹاگری میں : هوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں