almahad_alaali_alislamic-salana_jalsa

المعہد العالی الاسلامی میں اٹھارہواں جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد دارالعلوم وقف دیوبند اور مظاہرالعلوم کے مہتمم اورامین عام کی شرکت وخطاب اور بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس

المعہد العالی الاسلامی میں اٹھارہواں جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
دارالعلوم وقف دیوبند اور مظاہرالعلوم کے مہتمم اورامین عام کی شرکت وخطاب اور بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس

حیدرآباد8؍اپریل(پریس ریلیز)
almahad_alaali_alislamic-salana_jalsa
ملک کے مشہور ومعروف تحقیقی وتربیتی ادارہ المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد کا اٹھارہواں جلسہ تقسیم اسناد نہایت تزک واحتشام سے منعقد ہوا، جس میں المعہد کے مختلف شعبہ جات کے فارغین کو اسناد تعلیمی اور یادگاری مومنٹو سے سرفراز کیا گیا، پروگرام حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کے زیر صدارت منعقد ہوا، اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند اور جانشین خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی دامت برکاتہم اور امین عام جامعہ مظاہر العلوم حضرت مولانا شاہد حسنی دامت برکاتہم کی تشریف آوری ہوئی، نیز اندرون شہر کی مشہور ومعروف اور باوقار شخصیات نے بھی شرکت فرمائی، جن میں سے نمایاں نام حضرت مولانا شاہ جمال الرحمان مفتاحی صاحب، مولانا عبدالرحیم انصاری صاحب اور جناب ڈاکٹر فخرالدین صاحب کا ہیں،المعہد کے زیراہتمام چلنے والے مختصر مدتی عالم کورس کے مشہور ادارہ “مدرسہ عبداللہ بن مسعود” کے فضلاء کو اسناد ودستار فضیلت اور فاضلات کو اسناد اور خمار فضیلت سے نوازا گیا، نیز تکمیل بخاری کی بھی انھیں سعادت حاصل ہوئی، صحیح بخاری کا آخری درس مولانا شاہد حسنی صاحب امین عام مدرسہ مظاہر العلوم نے پیش فرمایا۔
اجلاس میں معہد کے طلباء نے علمی مظاہرہ بھی کیا،اس موقع پر معہد سے فقہ ،حدیث اور تفسیر میں فارغ طلباء کو اسناد اورمومنٹو سے نوازاگیا،معہدکے دوطالب علم محمد فرقان اورمحمد عزیرفلاحی کو شعبہ تحقیق میں کام کرنے کی سند بھی دی گئی۔
اسی طرح مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کے زیر نگرانی اور المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد سے ملحق عصری واسلامی اسکول “ایم ایس رحمانی اسکول” کے چار طلبہ نے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی، ان نوعمر طلبہ کو بھی اسناد اور یادگاری مومنٹو سے نوازا گیا،مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نے المعہد کے زیر انتظام کام کرنے والے اداروں اور اس کے تعلیمی شعبہ جات کا جامع تعارف اور ان کی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں