all-time-picked-up-difficulty-nirahua-rickshawala

میں نے ہمیشہ مشکل ڈگر کا ہی انتخاب کیا:نرہوارکشہ والا

میں نے ہمیشہ مشکل ڈگر کا ہی انتخاب کیا:نرہوارکشہ والا

لکھنؤ 07 اپریل (آئی این ایس انڈیا )

بھوجپوری فلمی صنعت سے سیاسی میدان میں اتر کر اعظم گڑھ سیٹ سے ایس پی صدر اکھلیش یادو کے خلاف الیکشن لڑنے جا رہے بھوجپوری فلموں کے اسٹار نرہوا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مشکل ڈگر ہی چنا ہے اور خیالات کی اس جنگ میں فتح ان کی ہی ہوگی۔ فلمی دنیا میں نرہوا کے نام سے مشہور یادو اترپردیش کی اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اکھلیش کے خلاف ان کی جنگ دراصل خیالات کی جنگ ہے۔ انہیں یقین ہے کہ وہ اس میں کامیابی حاصل کریں گے۔ نرہوا نے میڈیا سے بات چیت میں اعظم گڑھ سے بیرونی امیدواروں کے انتخاب لڑنے پر تشویش ظاہر کی۔ ایسا کرکے انہوں نے ایک طرح سے 2014 میں یہاں سے جیتے ملائم سنگھ یادو اور اس بار یہاں سے الیکشن لڑ رہے ایس پی صدر اکھلیش یادو پر بالواسطہ طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم گڑھ میں لوگ الیکشن جیتنے کے لیے آتے ہیں اور جیت کر نکل جاتے ہیں۔ ایسے تھوڑے ہی چلے گا۔ ہم پوروانچل کے ہیں، ہم لوگوں کا خواب ہے کہ ہمارا اعظم گڑھ بھی بنے- سنورے تاکہ دنیا دیکھے۔ اب جو لوگ خالی جیتتے ہوئے آئے ہیں ، انہیں تو یہاں سے جانا ہی پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں