pope-blames-europe-us-weapons-children-killed-selling-wars-accused-europe-based-areas

پادری ٔاعظم کاامریکہ،یورپ پرجنگ زدہ علاقوں میں اسلحہ فروخت کرنے کا الزام

پادری ٔاعظم کاامریکہ،یورپ پر جنگ زدہ علاقوں میں اسلحہ فروخت کرنے کاالزام

ویٹی کن سٹی 7اپریل ( آئی این ایس انڈیا )

پادری ٔ اعظم پائے روم پوپ فرانسیس نے امریکا اور یورپ پر جنگ زدہ علاقوں میں اسلحہ فروخت کرنے کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے تنازعات کو مہمیز مل رہی ہے اور شام ، یمن اور افغانستان میں لوگ اس اسلحے کا ہدف بن رہے ہیں۔انھوں نے ہفتے کے روز اٹلی کے شہر میلان میں سان کارلو انسٹی ٹیوٹ میں اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:’دنیا بھر میں اس قدر زیادہ جنگیں اس وجہ سے ہیں کہ امیر یورپ اور امریکا اپنا اسلحہ اور ہتھیار فروخت کررہے ہیں۔یہ اسلحہ اور ہتھیار بچوں اور لوگوں کو قتل کررہے ہیں‘۔رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا نے کہا کہ’’ اگر یہ ہتھیار نہیں ہوتے تو پھر شام ، یمن اور افغانستان میں جنگیں بھی نہیں ہوتیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ:’ جو ملک اسلحہ بناتا اور فروخت کرتا ہے تووہی ہر بچّے کی موت اور ہر خاندان کی تباہی کا بھی ذمے دار ہے۔یہ ہم ہی ہیں جو ایک فرق قائم کرتے ہیں‘ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں