us-iranian-pasdaran-inqilab-prepares-terrorist-organization

امریکہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری میں

امریکہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تیاری میں

واشنگٹن 6اپریل (آئی این ایس انڈیا )

امریکا کے تین عہدے داروں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ واشنگٹن ایرانی پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے گا۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب امریکا سرکاری طور پر کسی دوسرے ملک کی ایک ریاستی فورس کو دہشت گرد جماعت کا درجہ دے گا۔مذکورہ عہدے داروں کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ اعلان پیر کے روز متوقع ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی پالیسی میں اس تبدیلی کا دفاع کرتے ہوئے اسے ایران کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سخت موقف کا حصہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں