modi-yogi-congress-inspired-enemies-congress-riots-vote-protect-constitution-imran-masood

مودی کہتے ہیں کانگریس دیش دشمنوں کیساتھ یوگی کہتے ہیں کانگریس دنگائیوں کیساتھ.آئین کے تحفظ کیلئے کانگریس کو ووٹ دیں! عمران مسعود

مودی کہتے ہیں کانگریس دیش دشمنوں کیساتھ یوگی کہتے ہیں کانگریس دنگائیوں کیساتھ
آئین کے تحفظ کیلئے کانگریس کو ووٹ دیں! عمران مسعود

سہارنپور،6؍ اپریل(احمد رضا)

لوک سبھا سیٹ سے کانگریسی امیدوار ریاستی کانگریسی کے نائب صدر نوجوان رہبر ملت سابق ممبر اسمبلی عمران مسعود ابھی تک ضلع بھر کے سیکڑوں دیہاتی علاقوں میں اپنے دم پر ڈھائی سو سے زائد اہم کارنرس جلسوں سے خطاب کر چکے ہیں انکا یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے انکا سیدھا کہناہے کہ اکثر اپنے جلسوں میں مودی انکو کہتے ہیں ٹکڑے ٹکرے کرنیوالے کانگریس کیساتھ کہیں مودی کہتے ہیں کہ کانگریس دیش کے دشمن پتھر بازوں کیساتھ سہارنپور میں مودی نے کہاکہ کانگریس دہیش کے ٹکرے کرنیوالوں کیساتھ کھڑی ہے یعنی کہ مسلمان دیش دروہی اور ملک کے ٹکرے ٹکرے کرنیوالے ہیں اسی طرح یوگی کہتے ہیں کہ عمران مسعود اظہر مسعود کا رشتہ دار یوگی یہ بھی کہتے ہیں کہ کانگریس ، اکھلیش اور اجیت سنگھ مظفر نگر کے دنگائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان سبھی جملوں کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس قائد عمران مسعود کا کہناہے کہ وطن پرستوں اور ملک آزاد کرانیوالوں پر نشانہ لگانیوالے انگریزوں کے ایجنٹ رہے ہیں یہ ملک ہمارا ہے ملک کا سیکولر عوام آج ہمارے ساتھ کھڑا ہے بھاجپائی قیادت لوک سبھا الیکشن کو ہندو مسلم بنانے میں سرگرم ہے جو غیر آئینی عمل ہے آپنے بیباکی سے کہ آئین کی بقاء کیلئے کانگریس کا ساتھ ضروری آپ ملک بھر میں بھاجپائیوں کو مات دینے کیلئے کانگریس کو ہی ووٹ دیں! عمران مسعود نے کہاکہ دہشت اورخوف کی سیاست کرنیوالوں کو منھ توڑ جواب دینے کیلئے کانگریس اہل ہے اسلئے اس زہر کو ختم کرنے کیلئے کانگریس کو ووٹ دیں عمران مسعود نے واضع کیا کہ ہمارے وزیر اعظم مودی ، سی ایم یوگی اور امت شاہ ہمیشہ اپنی ریلیوں میں مسلم فرقہ کیخلاف زہر اگل کر ماحول کو بگاڑ نے میں مشغول ہیں مظفر نگر، نانوتہ ، دہرادون ، میرٹھ اور غازی آباد کی اپنی کم بھیڑ بھاڑ والی اپنی چھوٹی چھوٹی ریلیوں میں یہ بھاجپائی قائد کھلے عام مسلم طبقہ کو ذلیل و خوار کرنیوالے جملہ بول رہے ہیں اس فرقہ پرستانہ ذہنیت کا مقابل صرف اور صرف کانگریس پورے ملک میں کر تی آرہی ہے سپا اور بسپا گھٹھ بندھن بھاجپاکا مقابل کرنے میں ناکام ہے اسلئے اس زہر کو کچلنے کیلئے کانگریس کو جتائیں!کل دیر شام ہزاروں کی بڑی بھیڑ والی ریلی میں عمران مسعود نے اندرا چوک علاقہ میں کانمگریس کی انتخابی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے اپنے بیان میں بیباک لہجہ میں بتایاہیکہ ملک ایک خاص سازش کے تحت آجکل اعلیٰ ذات ہندوئوں، دلتوں اور مسلمانوں کو طرح طرح سے پلاننگ کرتے ہوئے آپس میں الجھایا اور لڑایا جارہاہے خاص طور سے مسلم فرقہ کو خوب تنگ وپریشان کیا جارہاہے مسلم علاقوں اور مسلم افراد سے منفرد برتائو کیا جارہاہے سرکار جو کہ رہی ہے وہ کر نہی رہی ہے صرف ہوائی پلان عوام کیلئے جاری ہورہے ہیں مسلم عوام بیحد مشکلات سے دوچار ہیں مسلمانوں کو نماز پر پابندی لگاکر، گئوکشی کے فرضی مقدمات دائر کراکر بھڑکائواور جوش دلائو اسکے بعدایک دوسرے سے لڑائو اورحالات بگڑنے کے بعد مسلمانوں کی خوب پٹائی کرائواور جب فورسیزقوم پر ظلم ڈھائے تب خاموشی کے ساتھ اپنے اپنے گھروں میں دبک کر بیٹھ جائویاپھر مظلوم مسلمانوں کو بیچ سڑک پر کھڑا کر کے بھاگ جائو ہ ہ یہی ہے ان واقعات میں ہمارے ووٹ سے طاقت میں آئے رہبران ملت بھی شامل رہتے ہیں تبھی تو قوم آج تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ہمکو ان کالی بھیڑوں سے قوم کو بچاناہے یہی ہمارا اہم مقصد ہے؟

کیٹاگری میں : هوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں