egypt-history-mummies-firaun-body-live-tv-channel-discovery-channel-confirmation-quran-prophecy

قرآن کی پیشن گوئی کی مزید تصدیق ڈسکوری چینل پر فرعون کی لاش لائیو ٹی وی چینل ’ڈسکوری‘ پر دکھائی جائے گی

قرآن کی پیشن گوئی کی مزید تصدیق ڈسکوری چینل پر
فرعون کی لاش لائیو ٹی وی چینل ’ڈسکوری‘ پر دکھائی جائے گی

قاہرہ 6اپریل (آئی این ایس انڈیا )

امریکہ سے نشریات پیش کرنے والے ڈسکوری چینل نے پہلی بار مصر کے مشہور بادشاہ فرعون کا تابوت کھول کر اس کی لاش کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرعون کی لاش براہ راست دکھانے کے عمل میں ایک مصری عہدیدار نے ڈسکوری چینل کی معاونت کریں گے۔چینل کے ترجمان نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ فرعون کے تابوت کے مقام کا انکشاف فروری 2018 کو کیا گیا تھا۔ یہ تابوت جنوبی قاہرہ کے علاقے المنیا سے ملا ہے۔فرعون کے تابوت کو ڈسکوری چینل کے پروگرام ’اکسپیڈیشن آنوون:ایڈ جپٹ لائف‘ میں اتوار کی شام براہ راست دکھایا جائے گا۔مصر کی سپریم برائے آثارقدیمہ کی طرف سے ڈسکوری چینل کے دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ڈسکوری چینل کا کہنا ہے کہ مصری آثار قدیمہ کے سیکرٹری جنرل مصطفی وزیری بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔امریکی ٹی وی چینل کے مطابق فرعون کی لاش دکھانے کے پروگرام میں مصری وزارت آثار قدیمہ کی طرف سے تعاون فراہم کیا جائے گا۔مصری آثار قدیمہ کے ماہر زاھی حواس نے ایک بیان میں فرعون کی لاش ڈسکوری چینل پر دکھانے کو غیر معمولی واقعہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرعون کا تابوت کھولے جانے سے مصر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔ اغلب گمان یہ ہے کہ اس پروگرام میں تمام فراعنہ مصر جن کی باقیات محفوظ ہیں ، لائیو دکھائی جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں