madrasa-siraj-ul-uloom-annual-meeting-secunderabad-completed-quran

مدرسہ سراج العلوم سکندرآباد کا سالانہ اجلاس عام و تکمیل حفظ قرآن کریم

مدرسہ سراج العلوم سکندرآباد کا سالانہ اجلاس عام و تکمیل حفظ قرآن کریم

حیدرآباد 4/اپریل(الہلال میڈیا)

نمائندہ خصوصی الہلال میڈیا کی اطلاع کے مطابق شہر حیدرآباد و سکندرآباد کا مشہور و قدیم ترین ادارہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ سراج العلوم حشمت پیٹھ کا پینتالیسواں عظیم الشان اجلاس عام بتاریخ 7 اپریل مطابق یکم شعبان المعظم بروز اتوار صبح نو بجے مدرسہ کی وسیع و عریض مسجد میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا مفتی شبیر احمد قاسمی دامت برکاتہم صدر مفتی مدرسہ شاہی مراد آباد اور حضرت مولانا راشد نسیم ندوی مفسر قرآن حکیم و پروفیسر سیفل حیدرآباد تشریف لا رہے ہیں انکے علاوہ ریاست کے دیگر علماء و قراء کی بھی تشریف آوری متوقع ہے، ذرائع سے ملی خبر کے بموجب امسال ۱۷ خوش نصیب طلباء نے قرآن مجید کا حفظ مکمل کیا ہے، جن کی اکابر علماء کرام کے ہاتھوں دستار بندی کی جائے گی، اسی موقع پر مدرسہ ہذا کی انجمن اصلاح البیان کے اختتامی و مسابقتی پروگرام میں پوزیشن لانے والے طلبہ اپنا تعلیمی مظاہرہ پیش کریں گے، موصولہ اطلاعات کے مطابق خوش نصیب حفاظ کرام کو آخری درس حضرت حافظ مرغوب عالم ناظم مدرسہ سراج العلوم پڑھائیں گے، جبکہ صدارتی خطاب نمونہ اسلاف حضرت مولانا محمد خالد قاسمی صاحب صدر المدرسين مدرسہ ہذا پیش کریں گے۔ بعدہ ریاست و بیرون ریاست سے تشریف لائے مفتیان کرام و علماء عظام مجمع عام خطاب فرمائیں گے۔
الحاج سید عبد الرزاق صدر انتظامی و دیگر اراکین انتظامی کمیٹی اور جمیع اساتذہ نے عوام سے شرکت کی پرخلوص اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں