registered-nri_voters-92parsant-kerala-resident

رجسٹرڈ این آرآئی ووٹرس میں سے 92 فیصد کیرالہ کے رہائشی

رجسٹرڈ این آرآئی ووٹرس میں سے 92 فیصد کیرالہ کے رہائشی

کوجھی کوڈ، 14 مارچ (آئی این ایس انڈیا)

ملیالم بولنے والے لوگوں کا سیاست سے گہرا پیار ہے،وہ چاہے دنیا میں کہیں بھی رہیں، ووٹ کے لئے ملک ضرور لوٹتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ملک سے باہر رہنے والے کل رجسٹرڈ این آر آئی ووٹروں میں سے 92 فیصد کیرالہ کے ہی رہنے والے ہیں۔اس وقت ملک سے باہر رہنے والے این آر آئی میں سے بطور ووٹرس 71 ہزار 735 لوگ رجسٹر ہیں۔اس میں سے 66 ہزار 584 رجسٹرڈ ووٹرس کیرالہ کے ہی رہنے والے ہیں۔گزشتہ 5 سالوں میں کیرالہ کے این آر آئی ووٹروں کی تعداد میں 5 گنا اضافہ درج ہوا ہے۔2014 میں جہاں یہ اعداد و شمار 12 ہزار 653 تھا، تو وہیں 30 جنوری 2019 میں یہ تعداد 66 ہزار 584 تک پہنچ گئی ہے۔اگرچہ ہندوستان کی کل این آر آئی آبادی تقریبا ایک کروڑ 30 لاکھ ہے،ان میں سے 71 ہزار 735 لوگوں نے ہی بطور ووٹر خود کو رجسٹر کرایا ہے، ان میں سے 92 فیصد کیرالہ کے رہائشی ہیں۔کیرالہ کے 66 ہزار 584 رجسٹرڈ ووٹرس میں سے 3729 خواتین ہیں، جبکہ 8 تیسری قسم کے لوگوں نے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔اگست 2018 میں لوک سبھا میں این آر آئی ووٹرس کو اپنی جگہ نمائندے کے طور پر کسی واقف کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے سے متعلق بل پاس ہونے کے بعد این آر آئی کے گروپ نے ووٹرس کو رجسٹر کرنے کے لئے آن لائن مہم چلائی تھی،اب رجسٹرڈ کرانے کے بعد این آر آئی اپنے ضلع میں آکر ووٹ ڈال سکتے ہیں،ابھی آن لائن ووٹنگ کا کوئی قانون نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں