previous-government-not-do-steps-taken-after-mumbai-terror-attack-defense

ممبئی دہشت گرادنہ حملے کے بعد جو اقدامات کرنے چاہئے تھے، سابقہ حکومت نے نہیں کئے: وزیر دفاع

ممبئی دہشت گرادنہ حملے کے بعد جو اقدامات کرنے چاہئے تھے، سابقہ حکومت نے نہیں کئے: وزیر دفاع

نئی دہلی، 14 مارچ (آئی این ایس انڈیا)

وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو دعوی کیا کہ یو پی اے حکومت کو 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے بعد جو اقدامات کرنے چاہئے تھے، نہیں کئے گئے اور اگر حکومت سرگرمی دکھاتی تو اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں کو فروغ نہیں ملتا۔دہلی میں بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف قطعی برداشت نہیں کرنے کی پالیسی کی بات کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 26 / 11 کے ممبئی حملوں کے بعد جو ہونا چاہیے تھا، سابقہ حکومت نے وہ نہیں کیا،اگر حکومت فعال ہوتی تو ایسے حملوں کو فروغ نہیں ملتا۔ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں سیتا رمن نے کہا کہ حکومت نے 10 سے 12 دن تک انتظار کیا اور خود کش حملہ آوروں کے پھر حملے کرنے کی سازش کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کے بعد ایئر فورس نے پاکستان میں ان کیمپوں پر نشانہ لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں