mohamed_sami-re_filed-charge-sheet-difficulties-dysfunctional-sexual-violence-cases

محمد سمیع کی پھر بڑھیں مشکلیں، جہیز اور جنسی تشدد کیس میں چارج شیٹ دائر

محمد سمیع کی پھر بڑھیں مشکلیں، جہیز اور جنسی تشدد کیس میں چارج شیٹ دائر

نئی دہلی، 14 مارچ (آئی این ایس انڈیا)

ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد سمیع کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ہندوستانی ٹیم کے تیز گیدباد محمد سمیع کے خلاف جہیز استحصال اور جنسی تشدد کیس میں چارج شیٹ دائر ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعہ 498 اے (جہیز ہراساں) اور 354 اے (جنسی حملہ) کے الزام لگے ہیں۔بتا دیں کہ فاسٹ بولر محمد سمیع پر ان کی بیوی حسین جہاں نے گزشتہ سال جہیز استحصال، جسمانی تشدد، میچ فکسنگ کی طرح بہت سنگین الزام لگائے تھے۔تاہم بی سی سی آئی نے تحقیقات کے بعد فکسنگ کے الزامات سے انہیں کلین چٹ دے دی تھی۔بتا دیں کہ حسین جہاں نے کہا تھا کہ جب گزشتہ سال میں اپنے ساس سسر کے گھر پر گئی تو سمیع کے بڑے بھائی نے میرے ساتھ عصمت دری کی۔حسین جہاں کے وکیل ذاکر حسین نے کہا تھا کہ پولیس نے محمد سمیع کے خلاف غیر ضمانتی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ایف آر آئی ہونے کے بعد فیس بک نے حسین جہاں پر بڑا قدم اٹھایا تھا۔انہوں نے اپنی بات کو صحیح ثابت کرنے کے لئے جہاں نے محمد سمیع کی طرف سے خواتین کو بھیجے گئے ٹیکسٹ میسیجو کو فیس بک پر پوسٹ کیا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے ان خواتین کے فوٹو گراف اور ان کے نمبر بھی فیس بک پر پوسٹ کر دیئے تھے۔ حسین جہاں نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سمیع اور ان کے خاندان کے ارکان نے انہیں پریشان کیا اور یہاں تک کہ انہیں جان سے مارنے کی بھی کوشش کی تھی۔جس کے بعد فیس بک نے ان پوسٹوںکو ڈیلیٹ کر دیا تھا اور اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے میڈیا کو یہ بات بتاتے ہوئے کہا تھاکہ مجھے کہیں سے بھی مدد نہیں ملی تو میں نے فیس بک کا سہارا لیا تھا۔لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ فیس بک نے پوسٹ کو ڈیلیٹ اور اکاؤنٹ کیوں بلاک کر دیا۔

کیٹاگری میں : هوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں