arvind_kejriwal-comrades-taking-statement-sheila-manmohan_singh

منموہن سنگھ پر شیلا دکشت کے بیان کو لے کر اروند کیجریوال کا طنز

منموہن سنگھ پر شیلا دکشت کے بیان کو لے کر اروند کیجریوال کا طنز

نئی دہلی، 14 مارچ (آئی این ایس انڈیا)

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شیلا دکشت کے اس بیان پر طنز کسا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا رخ پی ایم نریندر مودی جتنا سخت نہیں تھا۔ حانلانکہ شیلا دکشت اپنے اس بیان پر صفائی دے چکی ہیں۔اروند کیجریوال نے طنز کستے ہوئے کہاکہ شیلا جی کا یہ بیان واقعی چونکانے والا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس میں کچھ تو کھچڑی پک رہی ہے۔ ادھر دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے شیلا دکشت کے بیان پر کہا ہے کہ ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ اس بار کانگریس مودی جی کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔حالانکہ شیلا دکشت نے بعد میں کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔شیلا دکشت نے ٹویٹ کر کہاکہ میں نے دیکھا کہ میڈیا کا ایک حصہ ایک انٹرویو میں کی گئی میری بات کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے۔میں نے کہا تھا ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگوں کو ایسا لگتا ہو کہ مودی جی دہشت گردی پر سخت رخ رکھتے ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ کچھ اور نہیں بلکہ انتخابی ہتھکنڈہ ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ قومی سلامتی ہمیشہ ایک تشویش کا موضوع رہا ہے اور اندرا جی سخت موقف والی لیڈر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں