appeared-against-directives-election_commission-remove-image-posters

پوسٹروں سے وزیر اعلی کی تصویر ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر’ آپ‘ نےاختلاف ظاہر کیا

پوسٹروں سے وزیر اعلی کی تصویر ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر’ آپ‘ نےاختلاف ظاہر کیا

نئی دہلی، 14 مارچ (آئی این ایس انڈیا)

عام آدمی پارٹی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے دوران سرکاری بل بورڈز اور پوسٹروں سے وزیر اعلی کی تصویر ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی ہدایات کو لے کر اختلاف ظاہر کیا ہے۔آپ ترجمان اور جنوبی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار راگھو چڈھا نے جمعرات کو دہلی کے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر سرکاری اشتہارات سے وزیر اعلی کی تصویر اور سرکاری اسکیموں کے نام میں شامل’ عام آدمی‘ لفظ ہٹانے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امتیازی ہے۔انہوں نے دلیل دی کہ وزیر اعظم کی تصاویر سب جگہ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اسکیموں اور اشتہارات کے حوالہ جات میں شائع ہوئی ہے۔چڈھا نے کہا کہ اس ضمن میں دہلی کے وزیر اعلی پر اطلاق کے معیار اور قواعد و ضوابط کو وزیر اعظم پر بھی لاگو کیا جانا چاہیے۔انہوں نے خط میں لکھاکہ یہ ضروری ہے کہ ضابطہ اخلاق کے بارے میں قوانین کا اگر مساوات یقینی بناناہے تو اسے تمام پر یکساں طور پر لاگو کرنا چاہئے،آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ایسے ہی یقینی بنائے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں