2019_loksabha_elections-statement-akhilesh_yadav-sp_bsp-together-election-rally

2019لوک سبھاانتخابات:اکھلیش یادو کا بڑا بیان، ایس پی۔بی ایس پی ساتھ مل کر کریں گے انتخابی ریلی

2019لوک سبھاانتخابات:اکھلیش یادو کا بڑا بیان، ایس پی۔بی ایس پی ساتھ مل کر کریں گے انتخابی ریلی

لکھنؤ، 14 مارچ (آئی این ایس انڈیا)

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادونے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران سپا اور بسپا ایک ساتھ ریلی کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں اکھلیش یادونے کہا کہ بدھ کو بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے ساتھ ہماری میٹنگ تھی۔اس میٹنگ میں انتخابی حکمت عملی پر ہماری بات ہوئی۔لوک سبھا انتخابات کے دوران ہم لوگوں نے ایک ساتھ ریلی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی ایک ساتھ انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں، سیٹوں پر بنی رضامندی کے تحت ریاست میں ایس پی 37 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی، جبکہ بی ایس پی 38 سیٹوں پر انتخاب لڑنے جا رہی ہے،تین سیٹ راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) کو دی گئی ہے۔آر ایل ڈی متھرا، مظفرنگر اور باغپت سے الیکشن لڑے گی۔رائے بریلی اور امیٹھی لوک سبھا حلقہ کو کانگریس کے لئے چھوڑا گیا ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ انتخابات کا اعلان ہو گیا ہے ایسے میں ہم لوگوں کے درمیان پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ریاست میں سات مراحل میں انتخابات کرائے جانے کا اعلان ہوا ہے۔پہلے مرحلے کی پولنگ 11 اپریل کو جبکہ آخری مرحلے کی پولنگ 19 مئی کو ہونی ہے،انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہونا ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد تمام سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر رہے ہیں۔ایس پی اور بی ایس پی نے بھی اپنے کچھ امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اترپردیش کی موجودہ یوگی حکومت کو پر جم کر حملہ بولا۔اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے لوگوں سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا نہیں کر رہی ہے۔لیپ ٹاپ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ کہاں ہے؟ ملازمت کا وعدہ تھا، کسانوں کے حق کی بات تھی، کہاں ہے وہ سب؟۔اگرچہ کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کی بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد سے میرٹھ کے ایک ہسپتال میں ملاقات کی خبر پر پوچھے گئے سوال کو درکنار کر دیا۔پرینکا گاندھی بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد سے بدھ کو ہسپتال میں ملی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں