united_states-boeing_737-max_aircraft-suspend_flights

امریکہ نے بھی بوئنگ 737 میکس طیارے کی پروازیں معطل کر دیں

امریکہ نے بھی بوئنگ 737 میکس طیارے کی پروازیں معطل کر دیں

واشنگٹن 14مارچ ( آئی این ایس انڈیا )

وائٹ ہائوس کے روزویلٹ روم میں اخباری نمائندوں کے سوال پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتا تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ 737 کے نئی ساخت کے جہاز عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ ہمیں محسوس ہوا کہ ایسا کرنا مناسب تھا۔یورپ، چین اور دیگر ممالک کی جانب سے بوئنگ کمپنی کے 737میکس جیٹ طیاروں کی پرواز معطل کرنے کے بعد، بدھ کو امریکہ نے بھی ادارے کے طیاروں کو گرائونڈ کرنے کا اعلان کیا۔ ایتھیوپین ایئرلائنز کے جہاز کے حادثے کے بعد جہاز کے تحفظ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے، جس میں 157 افراد ہلاک ہوئے۔ پانچ ماہ سے کم عرصے کے دوران اس ساخت کے طیارے کا یہ دوسرا حادثہ تھا۔کئی سالوں کے بعد دنیا کے اس سب سے بڑے طیارہ ساز ادارے کو انتہائی شدید بحران کا سامنا ہے۔ 737پروگرام عشروں پرانا ہے، اور یہ طیارہ کمپنی کے لیے کیش کے حصول اور منافع کا قابل اعتماد ذریعہ خیال کیا جاتا تھا، جب کہ اس کی ساکھ کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔امریکی فیڈرل ایوئیشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے نئے سیٹ لائٹ ڈیٹا اور اتوار کے روز ’ادیس ابابا‘ نامی مقام کے نزدیک ہونے والے طیارے کے حادثے کا ثبوت دیکھا ہے جس کے بعد طیاروں کی پرواز معطل کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔چھ برس میں دوسری بار ایف اے اے نے بوئنگ کے طیارے کی پروازیں روکی ہیں۔اس سے قبل سال 2013میں 787ڈریم لائنر کو اس لیے گرائنڈ کیا گیا تھا، چونکہ اس کے دھویں کی بیٹریز میں مسائل کا پتا چلا تھا۔بوئنگ کا ادارہ سیاٹل میں قائم ہے۔ ادارے کیایک وکیل، ٹم گریسکی نے کہا ہے کہ طیاروں کو گرائونڈ کرنے سے بوئنگ کو وقت میسر آگیا ہے کہ وہ مسائل پر قابو پائے اور مزید کسی ممکنہ بحران سے باہر نکل آئے۔سائوتھ ویسٹ ایئرلائنز، امریکین ایرلائنز اور یونائٹڈ ایئر لائنز 737میکس چلاتی ہیں۔ اْنھوں نے کہا ہے کہ وہ فی الحال مسافروں کا متبادل بندوبست کریں گی۔ادھر وائٹ ہائوس کے روزویلٹ روم میں اخباری نمائندوں کے سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ 737 کے نئی ساخت کے جہاز عارضی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔ ہمیں محسوس ہوا کہ ایسا کرنا مناسب تھا ‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں