turkey-military-action-syria-nothing-say-america

شام میں ترکی کی فوجی کارروائی پرانقرہ سے کوئی بات نہیں کی:امریکہ

شام میں ترکی کی فوجی کارروائی پرانقرہ سے کوئی بات نہیں کی:امریکہ

واشنگٹن 14مارچ ( آئی این ایس انڈیا )

امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے شمال مشرقی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے حوالے سے انقرہ سے کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا نہیں سمجھتا کہ شمال مشرقی شام میں ترک فوج کو ترکی کے دفاع کے لیے کسی قسم کی کارروائی کی ضرورت ہے۔قبل ازیں ترکی کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ شام میں کردوں کے زیرانتظام علاقے میں ترکی کی مْمکنہ فوجی کارروائی پر انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔اس کے جواب میں ایک امریکی عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ نے ترکی کے ساتھ شمال مشرقی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی پر کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھاکہ ہم شمال مشرقی شام میں ترکی کے خدشات دور کرنے کے لیے انقرہ کے ساتھ سیف زون کے قیام پر بار بار بات چیت کرچکے ہیں مگر شام میں ترکی کی فوجی کارروائی پر کوئی بات نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں