severe-snowfall-us-states-floods-road_closure-power_disconnect

امریکی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان اور سیلاب ، راستے بند اور بجلی منقطع

امریکی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان اور سیلاب ، راستے بند اور بجلی منقطع

شکاگو 14مارچ ( آئی این ایس انڈیا )

امریکا کی چار ریاستوں نبراسکا، کولوراڈو، آئیووا اور وائیومنگ میں بدھ کے روز شدید آندھی، برفانی طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں راستے بند ہو گئے ہیں جب کہ بجلی کی فراہمی کا سلسلہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔ صورت حال کے باعث پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ریاست کولوراڈو میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے جب کہ ڈینفر کے ہوائی اڈے پر رن ویز بند ہونے کے سبب 1400 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ڈینفر پوسٹ اخبار کے مطابق شدید برف باری اور طوفانی آندھی کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہو چکے ہیں۔دوسری جانب پڑوسی ریاست نبراسکا کے گورنر کا کہنا ہے کہ موسم کی یہ صورت حال آئندہ چند روز تک جاری رہنے کی توقع ہے جو کہ “انتہائی سنگین اور شدید ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے مقامات پر سیلابی صورت حال کے باعث پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالے جانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ریاست میں شدید سیلاب کے اندیشے کے پیش نظر نیشنل گارڈز کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ریاست وائیومنگ میں بھی اسکولوں، کمپنیوں اور سرکاری حکومتوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ یہ بات امریکی اخبار وائیومنگ ٹریبیون ایگل نے بتائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں