election-commission-bengal-war-bjp_demands-elections-be_posted-force-rajiv-kumar-be_removed

الیکشن کمیشن میں بنگال پرجنگ:بی جے پی کا مطالبہ، انتخابات میں تعینات ہو فورس، راجیو کمار کو ہٹایا جائے

الیکشن کمیشن میں بنگال پرجنگ:بی جے پی کا مطالبہ، انتخابات میں تعینات ہو فورس، راجیو کمار کو ہٹایا جائے

نئی دہلی، 13 مارچ(آئی این ایس انڈیا)

لوک سبھا انتخابات 2019 میں مغربی بنگال ایک نئی میدان جنگ کی طرح ابھر رہا ہے۔یہاں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں آر پار کی جنگ جاری ہے۔بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے مغربی بنگال کو حساس ریاست قراردینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ بی جے پی کا مطالبہ ہے کہ متنازعہ سابق پولیس کمشنر راجیو کمار کو انتخابی ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے۔بی جے پی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ مغربی بنگال حساس ریاست قرار دیا جائے اور اسی کے تحت انتخابات کرائے جائیں۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ اگر ایسے انتخابات ہوتے ہیں تبھی منصفانہ انتخابات ہو سکتے ہیں۔بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو کچھ افسروں کی فہرست دی ہے، پارٹی کا دعوی ہے کہ یہ افسر ان ٹی ایم سی کیڈر کے طور پر کام کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن سے ملنے کے بعد بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے کہا کہ بنگال میں ہر چوکی پر پیراملٹري فورس کی تعیناتی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، وہاں پر پولیس ٹی ایم سی کے کارکن کے طور پر کام کر رہی ہے۔بی جے پی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے لئے ایک میڈیا نگراں کی تعیناتی ہونی چاہئے۔روی شنکر پرساد نے کہا کہ بنگال میں تشہیر کرنے سے روکا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بنگال میں منصفانہ انتخابات ہوں۔اس کے علاوہ بی جے پی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف بھی شکایت کی ہے، اس میں احمد آباد ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی پر لگائے گئے الزامات کا ذکر کیا گیا ہے۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی نے مودی پر غلط الزام لگائے۔الیکشن کمیشن سے ملنے والے اس وفد میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن، وزیر قانون روی شنکر پرساد، کیلاش وجے ورگیہ سمیت کئی رہنما شامل تھے۔غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں اس وقت براہ راست جنگ بی جے پی بمقابلہ ٹی ایم سی ہونے جا رہی ہے۔بی جے پی کا ہدف ہے کہ وہ بنگال میں 20 سے زائد لوک سبھا سیٹیں اپنے نام کرے، ایسے میں وہ جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔مغربی بنگال میں لوک سبھا کی کل 42 سیٹیں ہیں۔ترنمول کانگریس نے حال ہی میں امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں