american-sanctions-break-iraq-irani-vpn-network

امریکی پابندیوں کے توڑ کے لیےعراق میں’ایرا نی وی پی این‘نیٹ ورک!

امریکی پابندیوں کے توڑ کے لیے عراق میں ایرا نی وی پی این‘نیٹ ورک!

دبئی 13مارچ ( آئی این ایس انڈیا )

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے امریکہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عراق کے بنکوں کو استعمال کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق رواں سال فروری میں عراقی بنکوں اور بغداد حکومت کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی زیرقیادت حکومت نے عراقی بنکوں بالخصوص بغداد اور بصرہ کے بنکوں کو اس بات کی اجازت دی گئی کہ وہ ایران سے تیل اور گیس خریدنے والی کمپنیوں کی رقم اپنے ہاں منتقل کریں اور انہیں بعد ازاں ایرانی بنکوں کو منتقل کردیا جائے گا۔ چنانچہ ایران سے تیل اور گیس خریدنے والے ادارے اور کمپنیاں رقم عراق کے بنکوں میں جمع کرائیں گے اور وہاں سے وہ رقم ایرانی بنکوں کو منتقل کردی جائے گی۔عراقی بنکوں کے ذریعے رقوم کی ایران منتقلی ایسے ہی ہے جیسے انٹرنیٹ پر ’ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک‘ یعنی VPN ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہوتے ہیں۔اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق عراق کے شیعہ گروپوں اور ملیشیا کی طرف سے ایران کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ عرقی حکومت کو ملک کی شیعہ ملیشیاوں کی طرف سے ایران کے ساتھ تجارتی معلات بڑھانے کے لیے دبائو ہے۔ یہ شیعہ ملیشیائیں ایران کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی انتہائی وفادار سمجھی جاتی ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کا دورہ کیا۔ ان کے دورے کے دیگر مقاصد کے ساتھ ساتھ امریکا کی تہران پرعاید کردہ اقتصادی پابندیوں کے خلاف بغداد کا تعاون حاصل کرنا بھی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں