mahatma-gandhi-personality-very-great-influenced-martin-luther-king-nelson-mandela-professor-tariq-mansoor

مہاتماگاندھی کی شخصیت بہت عظیم تھی جس سے مارٹن لوتھر کنگ سے لے کر نیلسن منڈیلا تک متاثر ہوئے: پروفیسر طارق منصور

مہاتماگاندھی کی شخصیت بہت عظیم تھی
جس سے مارٹن لوتھر کنگ سے لے کر نیلسن منڈیلا تک متاثر ہوئے: پروفیسر طارق منصور

علی گڑھ ،11مارچ(یو این آئی)

مہاتماگاندھی کی شخصیت بہت عظیم تھی جس سے مارٹن لوتھر کنگ سے لے کر نیلسن منڈیلا تک متاثر ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار مہاتما گاندھی کے150ویں یومِ پیدائش کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ ہندی کے زیرِ اہتمام’’ہندی زبان پر مہاتما گاندھی کے اثرات‘‘ موضوع پر منعقدہ دو روزہ قومی سیمینارکے افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا۔پروفیسر طارق منصور نے اپنے خطاب میں مہاتما گاندھی اور ہندوستانی زبانوں کی اہمیت کی نشان دہی بھی کی۔شعبۂ ہندی کے سربراہ پروفیسر عبدالعلیم نے مہمانان کا خیر مقدم کیا جبکہ سینئر استاد پروفیسر شمبھوناتھ تیواری نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔نئی دہلی کے گاندھی بھون کے ڈائرکٹر پروفیسر رمیش بھاردواج نے دورِ حاضر میں مہاتما گاندھی کی فکر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی سیاست میں مذہبی اقدار کو شامل کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ سچائی کے حامی تھے جس کا واحد وسیلہ عدم تشدد ہے۔بھارتیہ بھاشا کیندر( جے این یو) کے سابق سربراہ اور ہندی زبان و ادب کے عظیم دانشور پروفیسر گنگا پرساد ومل نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے گاندھی جی کو انسانیت کا علمبردار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے ہمیں ہمارا ہندوستان واپس لوٹایا۔شعبۂ ہندی کی پروفیسرریشمابیگم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی اجلاس کا اختتام قومی ترانہ و یونیورسٹی ترانہ کے ساتھ ہوا۔افتتاحی اجلاس کے بعدپروگرام کا پہلا سیشن شروع ہوا جس میں خصوصی مقرر کی حیثیت سے بھارتیہ بھاشا کیندر( جے این یو) کے سابق پروفیسر اور ممتاز نقاد پروفیسر پرشوتم اگروال نے خطاب کیا۔اس سیشن کا موضوع’’ گاندھی کے فلسفہ کی اہمیت‘‘ تھا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر گنگا پرساد ومل نے کی جبکہ شعبۂ ہندی کے پروفیسر کملا نند جھا نے نظامت کی۔شعبۂ ہندی کے سربراہ پروفیسر عبدالعلیم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

کیٹاگری میں : هوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں