kamal-nath-countdown-modi-government-started

کمل ناتھ بولے، مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے

کمل ناتھ بولے، مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے

اندور،11 مارچ(آئی این ایس انڈیا)

الیکشن کمیشن کی طرف سے لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے اگلے دن مرکز کی نریندر مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے پیر کو کہا کہ اس حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔کمل ناتھ نے یہاں راو علاقے میں ایک نجی اسکول کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی بی جے پی کی مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ جب انتخابات کے نتائج آئیں گے، تو ملک کے ووٹر پیغام دیں گے کہ وہ پاگل نہیں ہیں اوراپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس نہیں کرنا چاہتے۔صوبے کی اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے کچھ بڑے لیڈروں نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کے مرکز کے اقتدار میں واپس لوٹنے کے بعد کمل ناتھ حکومت اپنے آپ گر جائے گی۔اس بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعلی نے طنز کیا، اب میں کسی کو خواب دیکھنے سے تو روک نہیں سکتا۔

کیٹاگری میں : هوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں