25-students-suffer-eating-sweets-iit-bombay

آئی آئی ٹی-بمبئی میں مٹھائی کھا کر 25 طالبات بیمار

آئی آئی ٹی-بمبئی میں مٹھائی کھا کر 25 طالبات بیمار

ممبئی،11 مارچ(آئی این ایس انڈیا)

آئی آئی ٹی ۔بمبئی احاطے میں مٹھائی کھانے کے بعد 25 طالبات بیمارہو گئیں۔آئی آئی ٹی ۔بمبئی کے افسر تعلقات عامہ نے بتایا کہ پوئی واقع احاطے میں انہیں اسپتال میں فوری طور پر طبی سہولت مہیا کرائی گئی اور اس کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ افسر نے بتایا کہ احاطے میں ایچ -10 ہوسٹل کی طالبات نے ہفتہ کو شکایت کی کہ مٹھائی کھانے کے بعد انہیں چکر آ رہا ہے۔ اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو میٹھی چیزیں کھائی تھیں، ان کے نمونے لیبارٹری میں بھیجے گئے ہیں۔بیماری کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔واقعہ کے بعد ممبئی میونسپل کی ٹیم نے آئی آئی ٹی-بی کمپلیکس کا دورہ کیا اور گندگی کا معائنہ کیا جہاں مٹھائیاں تیار کی گئی تھیں۔افسر نے بتایا کہ صفائی کے لئے میس منگل تک بند رہے گا۔

کیٹاگری میں : هوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں