first-round-telangana-andhra-pradesh-april-11-voting-sunil-arora-ec

تلنگانہ و آندھراپردیش میں پہلے مرحلہ میں 11اپریل کو رائے دہی

تلنگانہ و آندھراپردیش میں پہلے مرحلہ میں 11اپریل کو رائے دہی

نئی دہلی، 10مارچ(ایجنسیز)

دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں پہلے مرحلہ میں رائے دہی ہوگی۔مرکزی الیکشن کمشنر سنیل ارورہ نے نئی دہلی میں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ جملہ 22ریاستوں میں ایک ہی مرحلہ میں پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔
تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں بھی ایک ہی مرحلہ میں یہ انتخابات ہوں گے۔اے پی میں لوک سبھا کی 25نشستیں ہیں جہاں پر پہلے مرحلہ میں 11اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔اسی دن تلنگانہ کی 17لوک سبھا نشستوں کے لئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔
تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات پہلے ہی ہوچکے ہیں جبکہ عام انتخابات کے ساتھ اے پی میں اسمبلی کے بھی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں