ashraf-ul-uloom-institute-hyderabad-association-lingual-culture-annual-competitive-program

ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کی انجمن تہذیب اللسان کا سہ روزہ سالانہ مسابقتی پروگرام

ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کی انجمن تہذیب اللسان کا سہ روزہ سالانہ مسابقتی پروگرام

حیدرآباد،3؍مارچ(الہلال میڈیا)

حافظ محمدعبدالولی عظیمؔ (نائب ناظم ادارہ ) کی اطلاع کے بموجب انجمن تہذیب اللسان طلبۂ ادارہ اشرف العلوم کا سالانہ مسابقتی پروگرام بہ تاریخ :7/6/5مارچ 2019ء بروز منگل ؍ چہارشنبہ ؍ جمعرات، بہ مقام احاطۂ ادارہ ہذا، بہ سرپرستی حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب مدظلہ(ناظم ادارہ ہذا ) نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگا؛ جس میں انجمن سے منسلک 100سے زائد طلبۂ کرام 12سلگتے ہوئے،حساس موضوعات پر اردو ؍ عربی ؍ انگریزی ؍ مراٹھی اور تلگو زبانوں میں تقاریر پیش کریں گے ۔علاوہ ازیں طلبہ کرام میں ادبی ذوق پروان چڑھانے کےلیے بیت بازی کی دل چسپ محفل بھی منعقد ہوگی ۔مختلف نشستوں میں حکم کی حیثیت سے شہرکےمتعدد علماء کرام تشریف لائیں گے؛جن میں مولانا شاہ ظلال الرحمن (ناظم مدرسہ احیاء العلوم)مولانا الیاس ہاشمی ندوی (مصحح دائرۃ المعارف العثمانیہ)مفتی ارشاد قریشی ،مفتی میر رضوان اللہ قاسمی(اساتذہ مدرسہ احیاء العلوم)مفتی مقبول احمدمفتاحی (خطیب مسجد مصطفی این ٹی آر نگر)مولانا محمد یعقوب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء عنبرپیٹ)مفتی محمد جعفرقاسمیؔ(ناظم ادارہ خیرالمکاتب حیدرآباد) مولانا احمد قاسمی(استاذادارہ سعادت السلیم حیدرآباد)اورمولانا حبیب الدین ندوی ؔ وغیرہم کے نام شامل ہیں ۔مہمان خصوصی کی حیثیت سےالگ الگ نشستوں میں مولانا عباد بن ذکی قاسمی،مفتی محمدکلیم الدین قاسمی ،مولانا سیدمجاہد علی قاسمی،مولانا الیاس حسین کبیر ،حضرت حافط محمد اسحاق صاحب ،حافظ عبدالحمید صاحب،حافظ عبدالحفی فہیم ؔاورمولانا فصیح الدین ندوی وغیرہم تشریف فرما ہوں گے ۔
ان شاء اللہ پروگرام کی اختتامی و انعامی نشست بروز جمعرات بعدنماز ظہرحضرت مولاناشاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی ؔدامت برکاتہم(صدرمجلس تحفظ ختم نبوت )کی صدارت میں منعقد ہوگی ۔مہمان خصوصی حضرت مولانامحمد مصدق القاسمی مدظلہ (صدردعوہ اسلامک اکیڈمی)کا بصیرت افروز خطاب ہوگا اور طلبۂ کرام کو گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا ۔ مفتی محمد اسعد اللہ قاسمی (صدر المدرسین )مولانا کبیر الدین قاسمی(ناظم تعلیمات)اورمولانا سید نذیر احمدیونس قاسمی (ناظم انجمن )نےبرادران اسلام اور بہی خواہان ادارہ سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔مزید تفصیلات کے لیے :9347593211/8121436124

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں