rahul_gandhi-objection-against-modi-unusual-movements-ravi_shankar_prasad

مودی کے خلاف راہل گاندھی کی زبان پر اعتراض. شرمناک اور غیر ذمہ دارانہ حرکت : روی شنکر پرساد

مودی کے خلاف راہل گاندھی کی زبان پر اعتراض.
شرمناک اور غیر ذمہ دارانہ حرکت : روی شنکر پرساد

حیدرآباد، 10فروری (ایجنسیز)

مرکزی وزیر قانون و آئی ٹی روی شنکر پرساد نے رافیل معاملہ پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف صدر کانگریس راہل گاندھی کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر اعتراض کیا۔ پرساد جو یہاں ’’بھارت کے من کی بات ‘ مودی کے ساتھ ‘‘ ملک گیر پروگرام کے حصہ کے طور پر آئی ٹی کے شعبہ کے سی ای او سے ملاقات کے لئے یہاں تھے‘ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بوفورس معاملت میں اس وقت کے وزیراعظم راجیوگاندھی کے خلاف مبینہ طور پر کئی معاملات تھے ۔
راہل کی دادی کی رشوت خوری کے بارے میں کیا کہنا ہے ؟ ۔ ہم نے کبھی اس طرح کی زبان استعمال نہیں جیسی زبان کا استعمال مودی کے خلاف راہول نے کیا ہے۔ یہ ایک شرمناک اور غیرذمہ دارانہ حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ 1985میں ہندوستانی بحریہ کو کبھی فائٹر طیارے نہیں دیئے گئے۔اس کا مطالبہ کئی برسوں سے کیاجارہا تھا۔اس وقت کی واجپائی حکومت نے 2001میں اس عمل کا آغاز کیاتھا تاہم 10سال بعد بھی اس کو پورانہیں کیا جاسکا کیو ں کہ ہم اقتدار سے محروم ہوگئے تھے۔ رافیل معاملہ کو مودی حکومت کے برسراقتدارآنے کے بعد حتمی شکل دی گئی تھی۔
وج کے ڈیفنس پرچیز مینول کے مطابق حکومت کا سربراہ راست طور پر خریداری کرسکتا ہے۔اسی طرح 36رافیل طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا۔رافیل کی قیمت یوپی اے کی جانب سے لگائی گئی قیمت کے مقابلہ 9فیصد کم ہے۔ سپریم کورٹ نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ اس معاملت میں کوئی تجارتی مفادنہیں ہے۔ رافیل کمپنی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ ہندوستان کا شراکت دار کون ہے ۔اس بات کا فیصلہ حکومت ہند نہیں کرے گی۔انہوں نے راہول گاندھی سے خواہش کی کہ وہ ملک کی سلامتی سے نہ کھیلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں