modi-why-wife-left-question-chandrababu

مودی نے اپنی بیوی کو کیوں چھوڑ دیا؟چندرابابو کا سوال

مودی نے اپنی بیوی کو کیوں چھوڑ دیا؟چندرابابو کا سوال

حیدرآباد،10فروری(ایجنسیز)

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ضلع گنٹور میں بی جے پی کے آج جلسہ کے دوران اے پی کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو اور ان کے فرزندلوکیش کو نشانہ بنائے جانے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے چندرابابو نے ان پر جوابی وار کیا ۔انہوں نے مودی پر شدید جوابی نکتہ چینی کرتے ہوئے سوال کیا کہ مودی نے اپنی بیوی یشودا بین کو کیوں چھوڑ دیا؟
مودی نے چندرابابو کا نام لئے بغیر ان کو لوکیش کے والد کہہ کہ مخاطب کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ چندرابابو اور لوکیش ریاست کو برباد کر رہے ہیں ۔چندرابابو نے وجئے واڑہ کے آئی جی ایم سی اسٹیڈیم میں مکانات کے پٹہ جات کی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مودی کی نکتہ چینی کا جواب دیا اور کہاکہ وزیراعظم اقدار سے عاری ہیں اور خاندانی نظام کا وہ احترام نہیں کرتے ۔
چندرابابو نے کہا کہ انہیں اپنے خاندان پر فخر ہے اور وہ سماج میں خاندانی نظام کا احترام کرتے ہیں ۔چندرابابو نے اعادہ کیا کہ اے پی کو خصوصی درجہ کے مسئلہ پر انہوں نے یو ٹرن نہیں لیا ہے بلکہ رائٹ ٹرن لیا ہے کیونکہ مودی نے اے پی کے عوام کے ساتھ دغابازی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں