modi-government-politically-bankruptcy-rahul

مودی حکومت اخلاقی طور پر دیوالیہ: راہول

مودی حکومت اخلاقی طور پر دیوالیہ: راہول

نئی دہلی، 10 فروری (ایجنسیز)

ملک میں بے روزگاری کے مسئلے کو لے کر مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ یہ حکومت اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو گئی ہے۔مسٹر گاندھی نے ایک روزنامہ میں اوبر ٹیکسی کے ایک ڈرائیور کے حوالہ سے شائع خبر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ناکامی اور تکبر کی وجہ سے اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو گئی ہے۔ملک میں بے روزگاری کےاعداد کو لے کر گزشتہ کچھ دنوں سے جاری بحث کے درمیان پالیسی کمیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امیتابھ كانت نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ ’اولا‘ اور’اوبر‘ جیسی ٹیکسی کمپنیوں نے ملک میں 20 ملین سے زائد روزگار دیئے ہیں۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ اس خبر میں اوبر کے ایک ڈرائیور نے مسٹر امیتابھ کانت کے اس دعوے کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیں نوکری نہیں دی ہے۔ ہم نے لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کر کےیہ نوکری حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں