kirti_azad-congress-15th_february-continues-resign-seats

کیرتی آزاد 15 فروری کو کانگریس میں شامل ہوں گے، سیٹوں کے لیے رسہ کشی جاری

کیرتی آزاد 15 فروری کو کانگریس میں شامل ہوں گے، سیٹوں کے لیے رسہ کشی جاری

نئی دہلی 10فروری ( آئی این ایس انڈیا )

بہار میں عام انتخابات سے ٹھیک پہلے لیڈروں کی سیاسی ’خیمہ بدلی ‘ کا بڑا دور شروع ہو سکتا ہے۔ اس کی شروعات 15 فروری سے ہو سکتی ہے، جب بی جے پی سے نکالے گئے رہنما کیرتی جھا آزاد کانگریس میں شامل ہوں گے۔ اس دن وہ دہلی میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے سامنے پارٹی میں شامل ہوں گے۔ وہیں بہار میں کانگریس کے 3 سینئر لیڈر بھی الیکشن سے پہلے جے ڈی یو اور بی جے پی کا دامن پکڑ سکتے ہیں۔ کیرتی آزاد نے کہا کہ ان کا کانگریس میں جانا طے ہے اور وہ 15 فروری کو پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ تاہم ان کے شامل ہونے کے بعد اصل سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ وہ کس سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ 2014 کے عام انتخابات میں وہ بہار کے دربھنگہ لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہوئے تھے؛ لیکن اس بار اس سیٹ پر پہلے ہی بہت سے دعویدار کھڑے ہیں۔مہا گٹھ بندھن کی اتحادی پارٹی کے مکیش سہنی نے پہلے ہی دربھنگہ سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کیرتی آزاد کے دہلی کے کسی لوک سبھا سیٹ سے بھی الیکشن لڑنے کی خبریں آئیں لیکن آزاد کے قریبی لوگوں کے مطابق دہلی سے الیکشن لڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں