kajriwal-prediction-narendra_modi-neither-rahul_gandhi-prime_minister

کجریوال کی پیشن گوئی:نہ نریندر مودی، نہ راہل گاندھی، کوئی اور ہی بنے گا وزیر اعظم

کجریوال کی پیشن گوئی:نہ نریندر مودی، نہ راہل گاندھی، کوئی اور ہی بنے گا وزیر اعظم

نئی دہلی10فروری ( آئی این ایس انڈیا )

دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا ہے کہ نہ نریندر مودی، نہ راہل گاندھی، کوئی اور ہی وزیر اعظم بنے گا۔ کجریوال کا یہ بیان اس وقت آیا ہے، جب عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کی خبر گرم ہے ۔ تاہم دونوں پارٹیاں اس سے انکار کر رہی ہیں ۔ اس سے قبل کجریوال، کولکاتہ میں ممتا کی میگا ریلی میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ چندرا بابو نائیڈو بھی کجریوال سے ملے تھے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کجریوال عوام کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ مرکز میں غیر بی جے پی غیر کانگریسی حکومت بنے گی۔شاستری پارک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ دہلی کے عوام سے مودی بدلہ لے رہے ہیں۔ ملک بچانا ہے تو مودی اور امت شاہ کی جوڑی کو شکست فاش دینا لازم ہوگی ۔ یہ وزیر اعظم بنانے کا نہیں مودی اور شاہ کو شکست دینے کا الیکشن ہے۔ ایک ایک آدمی انتخابی ریاضی 100 لوگوںسے مطلع کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں