senator-elizabeth war-announces-contest-presidential-election 2020

سینیٹر وارن کا 2020کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

سینیٹر وارن کا 2020کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

واشنگٹن 10فروری ( آئی این ایس انڈیا )

ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر، الزبیتھ وارن نے ہفتے کے روز صدارتی انتخاب لڑنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اْنھوں نے اس بات کا اعلان ریاست میساچیوسٹس کے شہر لارنس میں کیا جو صنعتی کارکنان کا شہر ہے۔ اْنھوں نے 2020کی صدارتی مہم کی بنیاد رکھتے ہوئے معاشی ناانصافی سے لڑنے اور ایسا امریکہ قائم کرنے پر زور دیا، جو تمام امریکی شہری کے برابر حقوق کا ضامن ہے۔صدارتی مہم کے آغاز پر وارن نے تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ اْنھوں نے کہا کہ مظلوم متوسط طبقے کی تکالیف کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے، جس کے باعث امریکہ امیروں کے احتساب پر کوئی خاص دھیان نہیں دیتا، جب کہ باقی طبقات کے لیے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں۔وارن اور اْن کے حامیوں کو توقع ہے کہ یہ پیغام اْنھیں ڈیموکریٹ پارٹی کے ممکنہ امیدواروں میں نمایا ں کرے گا، جب کہ ماضی میں وہ اپنے مقامی اصل امریکی ورثے سے متعلق اْن کے دعوے پر سر اٹھانے والا تنازعہ قصہ پارینہ بن جائے گا۔اْنھوں نے اپنے کلمات میں میڈی کیئر سب کے لیے اور واشنگٹن لوبیئنگ کا خاتمہ لانے کے لیے آواز بلند کی۔ وارن نے صدر ٹرمپ پر براہ راست حملے سے گریز کیا۔ اس کے برعکس اْنھوں نے وسیع تر اداروں میں تبدیلی لانے کی بات کی اور اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ ایسی حکومت وجود میں آنی چاہئے جو مختلف قسم کی راہیں تلاش کرے، ایسے راستے جو ہمارے اقدار کی صحیح ترجمانی کریں۔وارن نے صدارتی امیدوار ہونے کا اعلان میساچیوسٹس کے اپنے آبائی حلقے کی ایک صنعتی تنصیب میں کیا، جہاں 100سال قبل تارکین وطن فیکٹری کارکنان نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی تھی۔ وہ مزدوروں کے حقوق کی حامی رہی ہیں اور اْسی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں