فرقہ پرستوںکی سازشیں ملک کیلئے بڑا خطرہ! صابر علیخان

فرقہ پرستوںکی سازشیں ملک کیلئے بڑا خطرہ! صابر علیخان

سہارنپور،10؍فروری

(احمد رضا ) مٹھی بھر فرقہ پرست جماعتیں ملک کو خوف، دہشت اور فرقہ پستی کی دلدل میں لیجانے پر بضد ہیں اسلئے لازم ہے کہ ملک میں گٹھ بندھن نہی بلکہ لوکدل، کانگریس اور سبھی لیفٹ جماعتوں کو ملاکر ایک طاقتور مہا گٹھ بندھن کی تشکیل کیجائے تاکہ اس فرقہ واریت کے زہر کو قابو کیا جاسکے آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی ویسٹ زون کے نائب صدر اور سوشل قائد صابر علیخاں نے ملک میں بڑھتی عدم رواداری، فرقہ پرستی، سیاسی چھینٹا کشی اور بڑھتی بیروزگاری پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ موجودہ حالات ایک جمہوری ملک کے استحکام اور امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں عوام نے جس طرح سے راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں بھاجپائی قیادت کو درکنار کیا اسی طرح سے پورے ملکی سیاست سے دور کرناہے تبھی یہاں ہندو مسلم مل جل کر رہسکتے ہیں بھاجپائی مندر مسجد کی سیاست میں یقین رکھتے ہے جو خطرناک سوچ ہے ملک میں لاکھوں مندر اور مسجدیں برابر قائم ہیں کہیں نماز یا آرتی پر کوئی تکرار نہی ہے تکرار کرسی کیلئے ہی پیدا کیا جارہاہے جسکا مقابل بیحد ضروری ہوگیاہے آپنے کہا کہ موقع پرستوں نے ملک کو تباہی کے منھ پر لا کھڑا کیا ہے ملک کو خلفشار سے بچانیکے لئے آپسی اتحاد آج ہم سبکے لئے ضروری ہوگیاہے تاکہ ملکی خوشحالی اور ترقی برقرار رہ سکے ! آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی ویسٹ زون کے نائب صدر اور سوشل قائد صابر علیخاں نے ہمیشہ جاٹ مسلم اتحاد کی زبردست حمایت کی جو آج بھی ایک نظیر بنی ہوئی ہے صابر علی نے کہاہیکہ آج ملک کو صاف سوچ و فکر رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے کہ جو ملک کے عوام کو تسبیح کے دانوں کی ماند ایک جٹ کر سکیں !
سوشل قائد صابر علیخان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ مسلم معاشرے کو سماجی برائیوں سے پاک صاف کرنے کے لئے تعلیم خاص طور سے لڑکیوں کو تعلیم وتربیت سے روشناس کرانا ہوگا انہوں نے کہا کہ لڑکیاں باعث رحمت ہیں جس نے دو یا تین لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ با عزت شادی کر دی اس پر جنت واجب ہو جاتی ہے انہوںنے کہا لڑکیوں کو دینی تعلیم کے سا تھ ساتھ عصری و ٹیکنیکل علوم سے بھی آراستہ کیا جانا وقت کا تقاضہ ہے انہوںنے کہا کہ پردہ آگے بڑھنے کے لئے حائل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پردہ میں رہ کر بھی عورتوں نے تعلیمی میدانوں میں اونچے مقام حاصل کرتے ہوئے معاشرے میں پھیلے رسم و رواج کو ختم کرنے کا کام کیا اور خواتین میں تعلیم کے چراغ جلائے آپنے کہا کہ اسلام کسی بھی طرح کی تعلیم کو حاصل کرنے سے منع نہیں کرتا یہ ایک قابل یقین سچائی ہیکہ ہمارے مذہب اسلام نے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کر نے کے لئے ہر طرح کی تعلیم حاصل کرنے کا حکم دیتا ہیصابر علیخان نے زور دیکر کہا کہ ہماری پستی، کمزوری اور زوال کی اصل وجہ تعلیم سے دوری ہے اسلئے لازم ہے کہ تعلیم کو عام کیاجائے!

کیٹاگری میں : هوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں