sdf-evening-isis-against-decision-operation-startup

ایس ڈی ایف کا شام میں داعش کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کا آغاز

ایس ڈی ایف کا شام میں داعش کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کا آغاز

دبئی10فروری ( آئی این ایس انڈیا )

شام میں داعش کیخلاف سرگرم امریکی حمایت یافتہ ’سیرین ڈیموکریٹک فورس‘ (ایس ڈی ایف) نے داعش کے خلاف مبینہ طور پر آخری معرکہ کا آغاز کردیا ہے۔’ایس ڈی ایف‘ کو اس کارروائی میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔سیرین ڈیموکریٹک فورس کے شعبہ اطلاعات کے انچارج مصطفی بالی نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ شب داعش کے خلاف ھجین میں آخری لڑائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کی باقیات کو ختم کرنے تک لڑائی جاری رہے گی۔مصطفی بالی نے کہاکہ حالیہ 10 ایام انتہائی صبر آزما گذرے ہیں۔ عراق کی سرحد پر موجود قصبوں سے شہریوں کو پرامن طورپر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور اس دوران داعش کے حملوں کا سامنا بھی ہوتا رہا۔ جنگ سے متاثرہ علاقوں سے تقریبا 20 ہزار افراد نقل مکانی پرمجبور ہوئے ہیں۔ایس ڈی ایف کے آپریشن کا ہدف ھجین کا علاقہ دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر انتظامی طورپر البوکمال گورنری کا حصہ ہے جو شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں آتا ہے۔ھجین البوکمال سے 35 کلو میٹر دور اور دیر الزور سے 110 کلو میٹر کیفاصلے پر وقع ہے۔ سنہ 2004 کے اعدادو شمار کے مطابق اس کی آبادی ایک لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ھجین کا رقبہ 250 مربع کلو میٹر پر ہے،جس کا بیشتر حصہ صحرا پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں