police_guard-al_hadidah-sources-control-global_surveillance-suggestion

لولیس گارڈ کی الحدیدہ کی گذرگاہوں کا کنٹرول عالمی نگرانی میں دینے کی تجویز

لولسگارڈ کی الحدیدہ کی گذرگاہوں کا کنٹرول عالمی نگرانی میں دینے کی تجویز

صنعاء 10فروری ( آئی این ایس انڈیا )

یمن میں حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے مبصرین پرمشتمل کمیٹی کیچیئرمین ڈینش جنرل مائیکل لولیس گارڈ نے تجویزدی ہے کہ الحدیدہ کی تمام گذرگاہوں کا کنٹرول بین الاقوامی نگرانی میں دیا جائے۔جنرل مائیکل لولیس گارڈ نے ہفتے کے روز اپنی تجاویز امن روڈ میپ کی تفصیلات یمن کے آرمی چیف جنرل عبداللہ النخعی کے سامنے پیش کیں۔ اس موقع پر الحدیدہ میں نگرانی کے لیے قائم کردہ حکومتی ٹیم بھی موجود تھی۔جنرل لولیس گارڈ کا کہنا ہے کہ ان کا پلان الحدیدہ کی گذرگاہوں کو محفوظ بنانے، انسانی امداد کی متاثرین تک رسائی کو یقینی بنانے اور شہر میں امن وامان کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تجاویز یمن کے دونوں متحارب فریقین کے سامنے رکھیں گے۔ الحدیدہ کی تمام گذرگاہوں کو عالمی نگرانی میں دینے سے شہر میں انسانی سرگرمیوں کی بہتری کی راہ ہموار ہوگی۔درایں اثنا یمن کے آرمی چیف نے کہا کہ وہ سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کی تمام شرائط پر ان کی روح کے مطابق عمل کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس وقت جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد کی براہ راست فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔ اس میں کسی قسم کی لاپرواہی اور غفلت کی گنجائش نہیں۔ انہوںنے کہا کہ سویڈن میں طے پائے معاہدے میں الحدیدہ سے حوثی ملیشیا کی بے دخلی اور تمام حکومتی تنصیبات کا کنٹرول آئینی حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آرمی چیف نے حوثیوں کی ہٹ دھرمی کی طرف توجہ دلاتیہوئے کہا کہ حوثی باغی جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہے یہ ثابت کررہے ہیں کہ وہ امن مساعی میں مخلص نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں