money_laundering_case-robert_vedra-presented-ed-again

منی لانڈرنگ کیس: آج پھر ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے رابرٹ واڈرا

منی لانڈرنگ کیس: آج پھر ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے رابرٹ واڈرا

نئی دہلی،09 ؍فروری (آئی این ایس انڈیا)

منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کا سامنے کر رہے پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا سے آج ایک بار پھر پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی دفتر پہنچے ہیں۔رابرٹ واڈرا سے اس سے پہلے دو دن پوچھ گچھ ہو چکی ہے۔بدھ کو واڈرا سے تقریباً5 گھنٹے پوچھ گچھ ہوئی تھی اور اس دوران 40 سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس کے بعد جمعرات کو بھی دوپہر کے کھانے کے پہلے اور کل ملاکر تقریباً9 گھنٹے پوچھ گچھ ہوئی تھی۔خبروں کے مطابق ای ڈی واڈرا کے جوابات سے مطمئن نہیں ہے تو انہیں آج پھر پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے۔واڈرا پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور لندن میں پراپرٹی خریدنے کا الزام ہے۔اس سے پہلے رابرٹ واڈرا جب پہلی بار ای ڈی کے سامنے پیش ہونے گئے تھے، تب ان کی بیوی اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی ای ڈی دفتر چھوڑنے گئیں تھیں۔اس دوران پرینکا گاندھی ای ڈی دفتر سے کانگریس دفتر پہنچیں۔پرینکا نے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں