modi-made-green-field-airport-base-arunachal_pradesh

مودی نے اروناچل پردیش میں رکھی’ گرین فیلڈ ‘ہوائی اڈے کی بنیاد

مودی نے اروناچل پردیش میں رکھی’ گرین فیلڈ ‘ہوائی اڈے کی بنیاد

ایٹا نگر 9 فروری ( آئی این ایس انڈیا )

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایٹا نگر کے قریب ہولنگی میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے ہفتہ کو بنیاد رکھی اور تیجو میں ایک اعلی درجے کی اور از سرنو منظم ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ یہاں آئی جی پارک میں ایک پروگرام میں وزیر اعظم نے کہا کہ شاید یہ پہلا موقعہ ہے جب صوبہ میں کسی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا جا رہا ہے جبکہ اسی دن دوسرے ہوائی اڈے کی بنیاد رکھیں جارہی ہے۔ لوہت ضلع میں ریموٹ کے ذریعے تیجو ہوائی اڈے کا افتتاح کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ ہوائی اڈے گوہاٹی، جورہاٹ اور ہولنگی سے جوڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ 125 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ تیجو ہوائی اڈے کا آپریٹ شروع ہونے سے علاقہ کی پیداوار چند گھنٹوں میں ملک کے کسی بھی مارکیٹ میں پہنچ سکتی ہے ۔ سیاحتی صنعت کو ریاست کے لئے فنڈز بنانے والا کا شعبہ بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گرین فیلڈ ہوائی اڈے اور ریل نیٹ ورک کی ترقی سے سیاحت کی صنعت ترقی پذیر ہوگی اور کئی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ ہولنگی میں گرین فیلڈ ہوائی ا ڈہ ایٹانگر کے لوگوں کے لئے معاون ثابت ہوگا کیونکہ موجودہ وقت میں ایٹا نگر سے سب سے قریبی ہوائی اڈے 80 کلومیٹر دور آسام کے لیلا باڑی میں ہے۔ ہولنگی میں ہوائی اڈے سے فاصلہ ایک چوتھائی تک کم ہو گا ۔ علاقہ میں بہتر رابطے مہیا کراتے ہوئے یہ ا یئر پورٹ ریاست میں سیاحت کے امکانات کو بھی روشن کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں