memorandum-residency-demand-prime_minister-modi-ashok_ghalot

ریزرویشن کی مانگ کا میمورنڈم وزیر اعظم کو سونپیں :اشوک گہلوت

ریزرویشن کی مانگ کا میمورنڈم وزیر اعظم کو سونپیں :اشوک گہلوت

نئی دہلی 9 فروری ( آئی این ایس انڈیا )

ہفتہ کو راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ 5 فیصد ریزرویشن کی مانگ کو لے کر تحریک میں شامل گوجر سوسائٹی کے رہنماؤں کو اپنی مانگ سے منسلک میمو رنڈم وزیر اعظم نریندر مودی کے سپرد کرنا چاہئے کیونکہ یہ آئین ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔گہلوت نے ریلوے ٹریک پر بیٹھے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ وہاں سے ہٹ جائیں۔ گہلوت نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ پچھلی بار بھی ان کے زیادہ تر مطالبات ریاستی حکومت کی طرف سے تسلیم کی گئی تھیں ۔ اس بار بھی ان سے بات چیت کرنے کے لئے تین وزراء کی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ اس بار جو ان کے مطالبات ہیں ان کا تعلق مرکزی حکومت سے ہے۔انہوں نے کہا کہپچھلی بار پانچ فیصد ریزرویشن کی مانگ کو اسمبلی میں منظور لاگو کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ہائی کورٹ نے اس پر روک لگا دی۔اب جو گوجر سوسائٹی کا مطالبہ ہے وہ آئینی ترمیم کرکے ہی پورا کیا جاسکتا ہے ۔ یہ بات گوجر لیڈر کو بھی معلوم ہے اس لئے ان کی تحریک سمجھ سے بالا ترہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں