imran-khan-old_color-nro-means-looters

عمران خا ن نیازی اپنے پرانے رنگ میں:لٹیروں کو ’این آر او ‘ دینے کا مطلب ملک سے غداری ہے : عمران خان

عمران خا ن نیازی اپنے پرانے رنگ میں :
لٹیروں کو ’این آر او ‘ دینے کا مطلب ملک سے غداری ہے : عمران خان

اسلام آباد 10فروری ( آئی این ایس انڈیا )

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنے سیاسی مخالفین کو اپنے پرانے رنگ میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے والوں کو کسی طور پر معاف نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ لٹیروں کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری کرنا ہو گا۔ گذشتہ 10 سالوں میں دو سابقہ حکومتوں کے دور میں پاکستان کا قرض 30 ہزار ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔بلوکی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں دو ’این آر اوز‘ نے ملک کو مقروض کیا اور یہ کہ اِن ’این آر اوز‘ کی وجہ سے طاقتور لوگوں نے سوچا کہ چوری کی کوئی سزا نہیں ہوتی۔اْنھوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اقتدار بچانے کیلئے نواز شریف کو جانے دیا، دس سال ملک کو تباہ کیا گیا اور اب کہتے ہیں کہ چھ ماہ میں پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ”این آر او سے بدعنوان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ نواز شریف اور زرداری نے 5،5 سال حکومت کی اور پھر پچھلے دس سال میں پاکستان کا قرضہ 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا۔ آج روپے کی قدر گرنے کی وجہ بھی یہی ہے، جس کے باعث مشکلات بڑھ رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں