#Free, #gas, #stove, #slender, #distribution, #under, #PM_Yojna,

پی ایم یوجنا کے تحت مفت گیس چولہا اور سلینڈر تقسیم

پی ایم یوجنا کے تحت مفت گیس چولہا اور سلینڈر تقسیم

سہارنپور،10؍فروری(احمد رضا )

ہزاروں افراد کی موجودگی میں آج صبح ۸ بجے سے ہی پرائم منسٹر کی اججولا اسکیم کے تحت مقامی مہندی سرائے واقع عبد المجید بھٹہ والوں کے بلڈنگ میں حاجی فیضان الرحمان شہر صدر بی ایس پی اور مقامی کونسلر بھائی فضل الرحمان کی مشترکہ قیادت میں سیکڑوں مرد وخواتین کو مفت گیس چولہا اور سیلنڈر تقسیم کئے گئے گیس سلینڈر اور چولہا حاصل ہونیپر مسلم اور غیر مسلم خواتین نے پریس کو بیان کیا کہ پرائم منسٹر کی یہ اسکیم ہم غریبوں کیلئے شاندار اور وزن دار اسکیم ہے اس اسکیم نے عوام کو زندہ رہنے اور وقت کیساتھ چلنیکا حوصلہ فراہم کیا ہے جو اچھا قدم ہے پہلی فہرست کے مطابق گزشتہ تین روز سے رجسٹریشن کرانے والے قریب ایک سو پچیس افراد کو آج گیس سلینڈر اور چولہے مفت تقسیم کئے گئے ہیں باقی لسٹ کے مطابق مزید بچے ہوئے افراد جنکے رجسٹریشن ہوچکے ہیں انکو بھی گیس کنیکشن جلد ہی تقسیم کئے جائے گیں کونسلر فضل الرحمان نے بتایاہیکہ یہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو یہ سہولیت ملے!
مہا نگر بہوجن سماج پارٹی کے رہبر اور صدرحاجی فیضان الرحمان اور مقامی کونسلر بھائی فضل الرحمان ، بسپا قائد انور قریشی اور عرفان ساگر کی مشترکہ کوششوں سے آج کا یہ مفت گیس کنیکشن تقسیم پروگرام ہر طرح سے کامیاب مانا جا رہاہے یاد رہے کہ جہاں دیگر علاقوں میں یہ اسکیم کافی ماہ سے جاری ہے وہیں پہلی مرتبہ مسلم علاقوں میں آج یہ اسکیم دیکھنے کو ملی ہے کافی عرصہ سے گیس کنیکشن حاصل کرنے میں ناکام غریبوں کیلئے جاری یہ شاندار اور وزن دار اسکیم ہر زاوئے سے قابل تعریف ایشو کی شکل میں مسلم علاقوں میں کافی مقبول ہورہی ہے! فوٹو۔ (۱ ) ۔ پی ایم اسکیم کے تحت مفت چولہا اور گیس سلینڈر تقسیم پرگرام

کیٹاگری میں : هوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں