al-Mahad-al-aali-al-islami-hyderabad

المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد کے فضلاء کے لئے دو روزہ تربیتی پروگرام

المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد کے فضلاء کے لئے
دو روزہ تربیتی پروگرام

حیدرآباد،8؍فروری(پریس نوٹ)

مولانا اشرف علی قاسمی استاذ المعہد العالی الاسلامی حیدرآبادنے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ مؤرخہ: ۹؍۱۰؍فروری ۲۰۱۹ء بروز ہفتہ اتوار کو معہد کے احاطہ میں دور روزہ تربیتی پروگرام رکھا گیا ہے، جس میں طریقۂ تدریس، نظم ونسق کے اصول، موجودہ دور میں مطلوب مہارتیں ، عوامی خطاب کے لئے مؤثر طریقہ ، بحث وتحقیق کے اصول وضوابط، دعوت دین کا اسلوب، وقت کی تنظیم اور اس طرح کے مختلف اہم موضوعات پر علماء اور فنی ماہرین کے تربیتی خطابات ہوں گے، یہ پروگرام ۲۰۰۰ء تا ۲۰۱۰ء کے درمیان فارغ ہونے والے معہد کے فضلاء کے لئے ہے؛ البتہ حیدرآباد اور مضافات سے تعلق رکھنے والے فضلاء اگر ۲۰۱۰ء کے بعد کے ہوں تو ان کو بھی شرکت کی اجازت ہوگی؛ اس لئے گزارش کی گئی ہے کہ فضلاء معہد ۹؍فروری صبح ساڑھے آٹھ بجے تک پہنچ جائیں،ساڑھے آٹھ تا نو بجے رجسٹریشن ہوگااور ساڑھے نو بجے سے افتتاحی نشست ہوگی، اس نشست کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی فرمائیں گے ،اور حضرت مولاناشاہ جمال الرحمن صاحب افتتاح فرمائیں گے نیز جناب ڈاکٹر اقبال احمد انجینئر صاحب خیر مقدم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں