apple-iphone-pro-reduction-income-profit-not_affected-apples

ایپل کی آمدنی میں کمی مگر منافع متاثر نہیں ہوا

ایپل کی آمدنی میں کمی مگر منافع متاثر نہیں ہوا

واشنگٹن / نیویارک 30جنوری ( آئی این ایس انڈیا )

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایپل کے مطابق انتیس دسمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں اس کمپنی کی آمدن پانچ فیصد تک کی کمی کے ساتھ تقریباً چوراسی ارب ڈالر رہی۔ اس کی ایک اہم وجہ خاص طور پر چین میں آئی فون کی فروخت میں کمی کا رجحان تھا۔ تاہم ایپل کے مطابق آمدنی میں کمی کے باوجود گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں اس کا منافع اس سے ٹھیک ایک سال پہلے کی طرح قریب بیس ارب ڈالر ہی رہا۔ ایپل کے نئے آئی فون اپنی قیمتوں کے لحاظ سے اب تک کے مہنگے ترین موبائل فون ماڈل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں