1

ترکی کے پاس خاشقجی کے قتل کے ثبوت ہیں، واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن 12اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ) ترک حکومت کے پاس ایسی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگز ثبوت کے طور پر موجود ہیں، جن کی بناء￿ پر کہا جا سکتا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ہی قتل کیا گیا ہے۔اخبار واشنگٹن پوسٹ نے نامعلوم ترک اور امریکی حکام کے توسط سے لکھا ہے کہ جمال خاشقجی اپنی شادی کے کاغذات کے سلسلے جب دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے پہنچے تو پہلے ان سے پوچھ گچھ کی گئی، ان پر تشدد کیا گیا اور پھر انہیں قتل کر دیا گیا۔یہ ابھی تک غیر واضح ہے کہ آیا امریکی حکام نے ترک انتظامیہ کے پاس اس قتل کے حوالے سے موجود وہ ریکارڈنگ دیکھی اور سنی بھی ہیں۔ انقرہ حکومت کا الزام ہے کہ سعودی عرب خاشقجی کو قتل کرنے اور قونصل خانے سے ان کی لاش ہٹانے میں ملوث ہے۔بدھ کے روز ترک ذرائع ابلاغ میں نگرانی کے لیے نصب پولیس کے کیمروں سے بنی ایک ویڈیو بھی جار ی کی گئی، جس میں ایک مبینہ سعودی ’’قاتل ٹیم‘‘ کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں چند افراد کو ایک ہوٹل سے نکلتے ہوئے اور خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں خاشقجی کی منگیتر کو بھی پریشان حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں تاہم قونصل خانے کے اندرونی مناظر شامل نہیں ہیں۔ترکی نے اس واقعے کے بعد سعودی سفارت خانے کی تلاشی کا مطالبہ کیا تھا۔ ریاض حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود ابھی تک تلاشی کا یہ عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔ امریکی اور ترک حکام کو شک ہے کہ ریاض حکومت نے صحافی جمال خاشقجی کو اغوا کر کے زندہ حالت میں سعودی عرب واپس لانے کے لیے پندرہ رکنی ٹیم کو روانہ کیا تھا۔سعودی حکام ان الزامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ خاشقجی ریاض حکومت کے انتہائی قریب ہوا کرتے تھے تاہم بعد میں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ناقد بن چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں