1

عوام کے مسائل اور شکایات کا تدارک افسران کی پہلی ذمہ داری!

عوام کے مسائل اور شکایات کا تدارک افسران کی پہلی ذمہ داری!

سہارنپور12؍اکٹوبر(الہلال میڈیا/احمد رضا سہارنپور ) ضلع میں گزشتہ دن سے لگاتار سولہ اکتوبر تک ہونیوالی آرمی بھرتی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہمارے کلکٹر آلوک کمار پانڈے کئی مرتبہ آرمی بھرتی کیمپ معائنہ کرنے کیلئے گئے اور یہاں کے انتظامات کا باریکی کیساتھ جائزہ لیا اور سبھی افسران کو نوجوانوں کی بھیڑ کو ڈسپلن میں رکھنے کیلئے پختہ حفاظتی بندوبست کئے جانیکی ہدایت دی!عام اندازہ ہیکہ اس بھرتی کے دوران چھہ اضلاع سے کم از کم از دس ہزار نوجوان فوج کے اس بھرتی کیمپ میں اپنی اپنی قسمت آزماتے ہوئے فزیکل اور تحریری امتحانات کے ساتھ ساتھ دوڑ نیکا بھی فائنل رائونڈ کوالفائی کرنیکے لئے دوڑ کے ٹیسٹ میں شامل ہونے جارہے ہیںکال دیر تک اسی مدعے پر کرنل سے عام ضروریات اور مشکلات کی بابت طویل گفتگو کرنے کے بعد سبھی افسران کو یہاں بہتر انتظامات کئے جانے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں لاء اینڈ آڈر کے معاملہ میں کلکٹر نے پولیس کو بھی سختی برتنے کے احکامات جاری کئے!
کلکٹر آلوک پانڈے کی صاف شفاف کارکردگی اور بیباک انتظامیائیصلاحیتوں کے نتیجہ میں یہاں ادنوں ترقیاتی کاموں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے چند ماہ قبل یہاں کا چارج سنبھالنے کے بعد ہی سے ہمارے ضلع مجسٹریٹ آلوک پانڈے نے سبھی محکموںکے ذمہ دار آفیسران کویہ بھی ہدایت دی تھی کہ و ہ اپنے ذریعہ ہونے والے سبھی ترقیاتی کاموں کوصوبائی حکومت کے ذریعہ جاری ہدایت کے مطابق ہی شفا فیت کے ساتھ انجام دیںاور عوام کے مفاد میں سنجیدگی کے ساتھ اپنی کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے عوام کی جانب سے پیش کی جانے والی روزمرہ کی شکایتوں کا ازالہ وقت پر کریں ضلع کے کسی بھی شخص کو بھی آپ شکایت کا موقع نہ دیں ضلع میں عوام کی شکایتوں پر سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کر کے اپنی سطح سے شکایت کا نپٹارہ کریں اور شکایت کرنے والے کو پوری طرح سے مطمئن کریں اور جس طرح بھی ہو آگے بھی عوام کی ملنے والی مشکلات وشکایتوںکا جلد از جلد کا ازالہ کرائیں! ضلع مجسٹریٹ کاکہنا ہے کہ صوبائی سرکار کی ہدایتوں کے مطابق ہی وقت مقرر پر ترقیاتی کاموں کوبھی نپٹانے کا کام ضلع بھر میں تیزی کے ساتھ جاری ہے اور جاریرکھا جائے جب تک کہ تمام ترقیاتی کام مکمل نہ ہوجائیں! نسلی تکرار، فرقہ وارانہ جھڑپ ، کسانوں کے مظاہرے ،عوامی مسائل اور سیاسی ہلچل کیعلاوہ دیگر اہم الجھنوں سے گھبرائے بغیر ان تمام مسائل کو اپنی قابلیت کے دم پر حل کرنے کی انتظامیائی صلاحیتوں سے بھرپور ہمارے تیز ترار کلکٹر آلوک کمار پانڈے بہت سی خوبیوں کے مالک ہیں !
ریاستی سرکار نے چاہے جس نظریہ سے بھی ہو مگر یہاں سینئر آئی اے ایس آلوک کمار پانڈے کی شکل میں جس افسر کو کلکتر بناکر بھیجاہے وہ درحقیقت عوام کیلئے ذریعہ فیض ثابت ہورہے ہیں سینئر آئی اے ایسپانڈے بیحد محنت کش، انسان دوست اور ملنسار ہونیکے علاوہ انسایت کے گر سکھانے اور اخلاقیات کا مطلب بتانے و سمجھانے کے ہنر سے خوب واقف ہیں ایسا ڈپٹی کمشنر کاش بیس سال قبل یہاں ضلع سہارنپور میں تعینات ہوتا تو آج ہماری کمشنری پر فرقہ پرستی، مفلسی، بد نظمی اور لا قانونیت کی چھاپ نہی ہوتی سہی افسر اور افسر کے منصفانہ کردار کے نتیجہ میں آج ہماری سہارنپور کمشنری پوری ریاست میں سپر کمشنری کے نام سے جانی اور پہنچانی جاتی! کلکٹر آلوک کمار پانڈے کا ایک ہی اصول ہے کہ صاف ستھرا اور شفاف کام ضروری ہے اور ہر روز کا کام اسی روز شام تک سہی سہی طریقہ اور وقت پر نپٹایاجائے یہ بھی اہم ہے کہ ضلع میں جو کام پچھلے بیس سالوں میں نہی ہوا وہ کام۲۰۱۸ میں ہمکواس دور میں دیکھنے کو مل رہاہے غریب لاچار اور مفلس عوام کیلئے یہ قابل اطمینان باتیں ہیں چند ماہ کی مدت میں ہمار ے کلکٹر آلوک کمار پانڈے نے شیخ الہندمیڈیکل کالج ، یس بی ڈی اسپتال کیساتھ ساتھدرجن بھر پرائمری اور انٹر میڈئیٹ سینٹروں کا معائنہ کرکے اپنی ہوشیاری اور لائق مندی کا لوہا منوا لیا ہر شکایت پر فوری ایکشن اور نظم ونسق پر گہری نظریں لگائے رکھنا موجودہ سینئر افسر کی بہتر تعلیمی لیاقت، دانشمندی اور تہذیب کی پہچان بتانے کیلئے کافی ہے

کیٹاگری میں : هوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں